جو کھوتا ہے وہی پائے گا
الرسالہ، اگست ۱۹۷۹، صفحہ ۱۷
جو کھوتا ہے وہی پائے گا
حدیث میں ہے کہ پیغمبروں کو دنیا کی زندگی میں سب سے زیادہ مصائب میں مبتلا کیا جاتا ہے۔ قرآن سے معلوم ہوتا ہے کہ انبیاء اور ان کے ساتھیوں کو ہر قسم کی تکلیفیں اٹھانی پڑیں ۔ حتی کہ وہ دنیا میں بے جگہ بنا دئے گئے۔ اسی سلسلے میں قرآن کے چند حوالے حسب ذیل ہیں:
ان کو ان کے گھروں سے نکالا گیا۔
آل عمران ۱۹۵ ان کو گم نامی کے غار میں ڈال دیا گیا یوسف ۱۵ وہ اعزاز کے مقامات سے محروم ہوگئے زخرف 7 ان کا مذاق اڑایا گیا زخرف ۷ ان کو داعی حق کے بجائے ایک معمولی انسان سمجھا گیا مومنون ۳۴ ان کو شاعر اور مجنون قرار دیا گیا صافات ۳۶ لوگوں نے ان کو کم عقل اور جھوٹا جانا اعراف ۶۶ ان کو اپنا وطن چھوڑنے پر مجبور کیا گیا ابراہیم ۱۳ زمین اپنی ساری کشادگی کے باوجود ان پر تنگ کردی گئی تکلیفیں جو پیغمبروں پر ڈالی گئیں وہ یقیناً اللہ کے علم میں تھیں اور اللہ چاہتا تو اپنے نبیوں کو ان سے بچا سکتا تھا، مگر اللہ نے ایسا نہیں کیا۔ اس کی ایک وجہ یہ تھی کہ داعی کے اندر جو اوصاف مطلوب ہیں وہ اس کے بغیر پیدا نہیں ہوسکتے۔ قرآن کے الفاظ میں، داعی کے لئے ضروری ہے کہ وہ مقال اقوم کی زبان میں بولنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ اور یہ اس وقت ممکن ہے جب کہ وہ و طأ شدید (مزمل) کے مرحلہ سے گزرے۔ ایک روح جو حق کی راہ میں روند دی گئی ہو، اسی کی زبان سے وہ مؤثر کلمات نکلتے ہیں جن کو خدا کے دین کی دعوت کہا جاتا ہے۔ حضرت مسیح علیہ السلام کی دعوت سے فلسطین کا ایک شخص متاثر ہوا۔ اس نے آپ کے پاس آکر کہا: اے استاد میں تیرے ساتھ رہوں گا اور جہاں کہیں تو جائے گا، میں تیرے پیچھے چلوں گا۔ حضرت مسیح نے جواب دیا : لومڑیوں کے بھٹ ہوتے ہیں اور ہوا کے پرندوں کے گھونسلے۔ مگر ابن آدم کے لئے سر دھرنے کی بھی جگہ نہیں (متی ۸ : ۲۱ - ۲۰)
عیسائی روایات کے مطابق حضرت مسیح کے پاس اپنا کوئی گھر نہ تھا۔ وہ دن بھر وعظ و تلقین میں مشغول رہتے اور رات کو کہیں سو رہتے۔ یہی اکثر پیغمبروں کا حال رہا ہے ۔ ایک اچھا گھر اس بات کی ایک علامت ہے کہ آدمی نے دنیا میں اپنی ایک زندگی بنالی ہے۔ مگر معروف معنوں میں ان کا کوئی "گھر"، نہیں ہوتا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے الفاظ میں پیغمبر کی زندگی ایک ایسے سوار کی زندگی ہوتی ہے جو تھوڑی دیر دنیا کے کسی درخت کے سائے میں ٹھہرے اور اس کے بعد
‹ Previous page Next page › Contents of August 1979 All issues