Al-Risala · February 1979 · page 11

ہر غروب کے لئے ایک نیا طلوع مقدر ہے

الرسالہ، فروری ۱۹۷۹، صفحہ ۱۱

ہر غروب کے لئے ایک نیا طلوع مقدر ہے

سورج پچھم میں غروب ہوتا ہے تاکہ دوبارہ پورب سے نئی شان کے ساتھ طلوع ہو۔ یہ ایک روشن نشانی ہے جو آسمان پر ظاہر ہو کر ہر روز ہمیں بتاتی ہے کہ خدا نے اپنی مملکت کا نظام کس طرح بنایا ہے۔ یہ اس حقیقت کا ایک کائناتی اعلان ہے کہ خدا کی اس دنیا میں کوئی "غروب" آخری نہیں۔ ہر غروب کے لئے ایک نیا طلوع مقدر ہے۔ بشرط صرف یہ ہے کہ آدمی کے اندر حوصلہ ہو۔ غروب کا واقعہ پیش آنے کے بعد وہ از سر نو اپنی جد و جہد کا منصوبہ بنائے ۔ زندگی کی شاہ راہ پر دوبارہ اپنا سفر شروع کر دے۔ ناکامی کے اسباب ہمیشہ آدمی کے اپنے اندر ہوتے ہیں مگر اکثر وہ ان کو دوسروں کے اندر تلاش کرنے لگتا ہے

‹ Previous page Next page › Contents of February 1979 All issues

Printed page