الرسالہ، جنوری ۱۹۸۰، صفحہ ۱
الرسالہ، جنوری ۱۹۸۰، صفحہ ۱
جمعية بلڈنگ ، قاسم جان اسٹریٹ ، دھلی ۶ (انڈیا)
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ کچھ تذکیر القرآن کے بارے میں قرآن کے بہت سے پہلو ہیں اور مختلف انداز سے اس کی تفسیریں لکھی گئی ہیں۔ مگر مگر قرآن کا اصل پہلو یہ ہے کہ وہ خدا کے بندوں کے لئے ایک نصیحت نامہ ہے۔ وہ اس لئے اتارا گیا ہے کہ وہ لوگوں کو ان کے رب کی یاد دلائے ، ان کے اندر آخرت کی تڑپ پیدا کرے ، وہ ان کی زندگی کے اوپرخداکی نگراں بن جائے۔ "تذکیر القرآن" کا مقصد قرآن کے اسی پہلو کو کھولنا ہے۔ قرآن ایک نصیحت ہے اور تذکیر القرآن اس نصیحت کی تفسیر۔ نحوی مسائل ، قانونی تفصیلات ، تاریخی معلومات اور اس طرح کی دوسری بحثیں بجائے خود مفید ہیں۔ مگر ان کو تذکیر القرآن میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اللہ نے چاہا تو اس قسم کی تفصیلات کو ایک علیحدہ کتاب (قاموس القرآن) کی صورت میں مرتب کیا جائے گا
‹ Previous page Next page › Contents of January 1980 All issues