Al-Risala · March 1980 · page 33

اللہ کی ایک سنت یہ بھی ہے

الرسالہ، مارچ ۱۹۸۰، صفحہ ۳۳

اللہ کی ایک سنت یہ بھی ہے

ایک دعوتِ سچے اسلام کی دعوت ہو اور آپ اس کا انکار کریں تو یہ انکار ہمیشہ جنت کی قیمت پر ہوتا ہے۔ ایسی ایک دعوت کا انکار کر کے آدمی دنیا میں اپنے کو وقتی رسوائی سے بچاتا ہے اور آخرت کی ابدی رسوائی کا خطرہ مول لیتا ہے۔ ظاہر ہے کہ یہ بہت مہنگا سودا ہے۔ اس لئے جب ایک اسلامی دعوت کے مقابلہ میں اپنے رویہ کا فیصلہ کرنا ہو تو آدمی کو بے حد سنجیدہ غور و فکر کے بعد اس کا فیصلہ کرنا چاہئے۔

اس سلسلہ میں ایک اور سنگین بات ہے جو آدمی کو خوب اچھی طرح سمجھ لینا چاہئے۔ وہ اللہ کی سنت اشتباہ ہے۔ قرآن میں بتایا گیا ہے کہ رسول کے مخاطبین نے جب رسول کی دعوت کا انکار کیا تو اوں نے کہا کہ خدا کو اگر اپنا پیغمبر بھیجنا تھا تو اس نے انسان کو کیوں ہمارے پاس بھیجا، فرشتہ کو کیوں نہ بھیجا۔ تاکہ ہم کو پہچاننے میں شبہ نہ ہوتا اور ہم اس کو خدا کا نمائندہ مان کر فوراً اس کے مومن بن جاتے۔ فرمایا کہ انسانی پیغمبر کے بجائے اگر ہم کوئی فرشتہ بھیجتے تو اس کو بھی فرشتہ کے طور پر نہ بھیجتے بلکہ انسان کی صورت میں بھیجتے۔ اور اس طرح دوبارہ ان کو اسی شبہ میں ڈال دیتے جس میں وہ اب پڑے ہوئے ہیں۔ (انعام ۹) چونکہ یہ دنیا امتحان کی جگہ ہے اس لئے یہاں لازماً حق پر التباس کا پردہ ڈال کر لوگوں کے سامنے لایا جاتا ہے۔ یہاں "خدا کے نمائندہ" کو بھی ایک عام انسان کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے تاکہ لوگوں کے لئے شبہ کی گنجائش باقی نہ رہے۔ یہی جانچ کا مقام ہے۔ اللہ یہ دیکھنا چاہتا ہے کہ وہ کون ہے جو شبہ کے پردہ کو پھاڑ کر حق کو اس کی برہنہ صورت میں دیکھ لیتا ہے اور کون ہے جو شبہ میں اٹک کر رہ جاتا ہے۔ خدا کے منصوبہ کے مطابق انسان کو بہر حال اس امتحان میں کھڑا ہونا ہے کہ وہ ایک مخلوق کی صورت میں خالق کی تجلیات کو دیکھے۔ ایک انسان کی آواز میں خدا کی آواز کو سنے۔ دنیوی شان و شوکت سے خالی ایک دعوت میں آخرت کی شان و شوکت کی رونقیں پالے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ آدمی کو اگر حق کا انکار کرنے کے لئے ایک "دلیل" ہاتھ آگئی ہو تو اس کو ہرگز یہ نہ سمجھنا چاہئے کہ وہ اپنے رویہ کے حق میں ایک مضبوط بنیاد کو پا گیا ہے۔ عین ممکن ہے کہ وہ جس چیز کو دلیل سمجھ رہا ہے وہ محض ایک فریب ہو۔ اس کے ذہن نے شبہات سے متاثر ہو کر بطور خود ایک تصویر بنا لی ہو۔ وہ اس کا ایک ذہنی سایہ ہو جس کو وہ حقیقت سمجھ بیٹھا ہو۔ "شبہ میں ڈالنے" کی سنت ہی کا یہ تقاضا ہے کہ حق اگر اپنی موافقت میں دلیلیں رکھتا ہو تو اسی کے ساتھ آدمی کو اس کی مخالفت میں بھی دلیلیں ہاتھ آ جائیں۔ اگر ایسے پہلو پائے جاتے ہوں جو دعوت کو سچی دعوت ثابت کرتے ہوں تو اسی کے ساتھ یہ امکان بھی موجود ہو کہ کوئی شخص اس میں ایسے شوشے دریافت کرلے جس کی بنیاد پر وہ اس کی گمراہی کا انکشاف کر سکے۔ نہ قرآن میں ہے کہ "کون ہے جو اللہ کو قرض دے، اس کو دیکھ کر ایک شخص نے کہا۔ " خدا بھی محتاج ہو گیا ہے جو اس کو بندوں سے ادھار مانگنے کی ضرورت پڑی۔ اگر آدمی کا ذہن صحیح نہ ہو تو وہ خدا کی کتاب میں بھی احمقانہ اعتراضات تلاش کر سکتا ہے۔ اب اگر کوئی کہے کہ قرآن میں "قرض" کے بجائے کوئی دوسری تعبیر اختیار کرنی چاہئے تھی تو یہ بے معنی بات ہوگی۔ کیوں کہ قرض کا لفظ اگر قرآن میں نہ ہوتا تو آدمی اپنے بے معنی اعتراضات کے لئے کوئی اور لفظ تلاش کر لیتا۔

‹ Previous page Next page › Contents of March 1980 All issues

Printed page