اسلامی مرکز
الرسالہ، مارچ ۱۹۸۰، صفحہ ۴۲
بسم الله الرحمن الرحيم سمندر میں برف کے بہت بڑے بڑے تو دے ہوتے ہیں جن کو آئس برگ کہا جاتا ہے۔ ان برفانی پہاڑوں کا دس میں سے نو حصہ پانی میں ڈوبا ہوا ہوتا ہے اور صرف ایک حصہ پانی کے اوپر دکھائی دیتا ہے۔ ایسی ہی کچھ مثال انسانی زندگی کی ہے۔ انسان کو اس کے پیدا کرنے والے نے دائمی مخلوق کی حیثیت سے پیدا کیا ہے۔ اور پھر اس کی زندگی کے نہایت مختصر حصہ ـــ تقریباً سو سال ـــ کو موجودہ دنیا میں رکھ کر بقیہ تمام عمر کو آخرت کی دنیا میں ڈال دیا۔ موت وہ دروازہ ہے جس سے ہم اپنی موجودہ مدت حیات پوری کرنے کے بعد دوسری دنیا میں داخل ہو جاتے ہیں۔
یہ انسانی زندگی کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ انسان کی کامیابی کی واحد صورت یہ ہے کہ وہ آخرت رنی زندگی (AKHIRAT ORIENTED LIFE) کو اپنی زندگی بنائے ۔ اس صورت حال کا تقاضا ہے کہ انسان اپنے وسائل اور اپنی سرگرمیوں کو اس طرح منظم کرے جو اس کی زندگی کے اگلے مرحلے کو بہتر بنانے والا ہو۔ اگر اس نے ایسا نہ کیا تو اس کے تمام کارنامے اسی دنیا میں رہ جائیں گے اور موت کے بعد دوسری دنیا میں وہ اس حال میں پہنچے گا کہ آخرت کی طویل تر زندگی میں اپنی جگہ بنانے کے لیے اس کے پاس کچھ نہ ہوگا۔ یہی وہ نازک مسئلہ ہے جس سے انسان کو باخبر کرنے کے لیے خدا نے پیغمبروں کا سلسلہ جاری کیا۔ ہر دور میں خدا کے نمائندے آئے اور آسمانی کتب ہیں اتاری گئیں تاکہ موت کے دروازے میں داخل ہونے سے پہلے انسان کو بتا دیا جائے کہ اس کو بالاخر کہاں جانا ہے، اور اپنی مستقل کامیابی کے لئے اسے کیا کرنا چاہئے۔ پر پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نبوت کا سلسلہ ختم ہو گیا۔ تاہم جہاں تک پیغمبرانہ کام کا تعلق ہے، اس کی ضرورت بدستور باقی ہے ۔ آج بھی یہ مطلوب ہے کہ خدا کے بندوں کو اس اہم ترین حقیقت سے باخبر کیا جائے تاکہ آخرت میں خدا کے اوپر کسی کی حجت باقی نہ رہے۔
خدا کے اس پیغام کو اس کے بندوں تک پہنچانے کے لیے اب کوئی پیغمبر آنے والا نہیں ہے ۔ اب امت مسلمہ اس کی ذمہ دار ہے ۔ خاتم النبیین کی امت کا اصل مشن دنیا میں یہی ہے کہ وہ اس پیغمبرانہ ذمہ داری کو ادا کرنے کے لیے اٹھے ۔ یہ اس کا ایسا ناگریز فریضہ ہے جس سے غفلت کسی حال میں معاف نہیں ہو سکتی اسلامی مرکز کا قیام اس لئے عمل میں آیا ہے کہ امت مسلمہ کو اس کی ذمہ داری کی طرف متوجہ کرے اور تمام ممکن ذرائع سے حق کا پیغام لوگوں تک پہنچائے۔ یہ ایک باقاعدہ طور پر رجسٹرڈ ادارہ ہے اور ہمارا رسالہ اسی کے آرگن کے طور پر جاری کیا گیا ہے ۔ اسلامی مرکز کے پرو گرام کو چلانے کے لئے آپ کے تعاون کی ضرورت ہے ۔ اسلامی مرکز کا مقصد پیغمبرانہ مشن کو زندہ کرنا ہے اس کے ساتھ تعاون کرنا پیغمبرانہ مشن کے ساتھ تعاون کرنا ہے ۔
اسلامی مرکز
دفتر الرسالہ متعلّی جمعیۃ بلڈنگ ، قاسم جان اسٹریٹ، دہلی
‹ Previous page Next page › Contents of March 1980 All issues