Al-Risala · May 1980 · page 43

اسلامی سماج کیسا ہوتا ہے

الرسالہ، مئی ۱۹۸۰، صفحہ ۴۳

اسلامی سماج کیسا ہوتا ہے

سماج کیا ہے۔ بہت سے آدمیوں کا مل جل کر رہنا۔ جب بہت سے آدمی مل کر ایک ساتھ رہیں تو ان کے درمیان طرح طرح کے تعلقات قائم ہوتے ہیں، کوئی کسی کا رشتہ دار ہوتا ہے کوئی کسی کا پردیسی، کوئی کسی کا ہم قوم ہوتا ہے کوئی کسی کا ہم وطن، کوئی تاجر ہوتا ہے اور کوئی گاہک، کوئی مالک مکان ہوتا ہے اور کوئی کرایہ دار۔ اس طرح کے مختلف تعلقات کی بنا پر لوگوں کے درمیان بار بار معاملات پیش آتے ہیں۔ ان معاملات کے دوران کبھی کسی سے نفرت کے اسباب پیدا ہوجاتے ہیں اور کسی سے محبت کے کسی سے کچھ لینا ہوتا ہے اور کسی کو کچھ دینا کسی سے اختلاف ہوتا ہے اور کسی سے اتفاق ۔ کوئی اپنا بن جاتا ہے اور کوئی غیر دکھائی دیتا ہے یہی چیز ہے جو لوگوں کے درمیان سماجی تعلقات پیدا کرتی ہے اور یہ سوال سامنے آتا ہے کہ کیا کیا جائے اور کیا نہ کیا جائے۔ بہت سے پتھر ایک ساتھ پڑے ہوں تو ان میں باہمی تعلقات قائم نہیں ہوتے ، اس لئے ان کے درمیان مذکورہ قسم کے مسائل بھی پیدا نہیں ہوتے مگر جب بہت سے انسان ایک ساتھ مل کر رہیں تو ان میں باہمی تعلقات قائم ہوتے ہیں اور اس بنا پر ان کے درمیان طرح طرح کے مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں۔ ایسے مواقع پر اسلام کی تعلیم کیا ہے۔ مسلمان جب ایک سماج کی صورت میں مل کر رہیں تو وہ آپس میں کس طرح رہیں اور معاملات میں ایک دوسرے کے ساتھ کس قسم کا سلوک کریں ، اس کی وضاحت کے لئے چند حدیثیں ملاحظہ فرمائیں۔ عن انس رضی اللہ عنہ عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال : لا يؤمن أحدكم حتى يحب لأخيه ما يحب لنفسه (متفق علیہ) ۶۲ عن ابی ھریرۃ رضی اللہ عنہ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم : کل المسلم علی المسلم حرام دمہ و مالہ وعرضہ (مسلم) ۶۳ عن عبد اللہ بن عمر و بن العاص رضی اللہ عنہ عن النبی اللہ علیہ وسلم قال : المسلم من سلم المسلمون من لسانه ويده (متفق علیہ)

عن النعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ قال قال رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم : مثل المؤمنين في تواددهم وتراحمهم وتعاطفهم مثل الجسد اذا اشتكى منه عضو تداعى له سائر الجسد بالسهر والحمى (متفق علیہ)

عن ابن عمر رضی اللہ عنہ ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال : المسلم اخو المسلم لا يظلمه ولا تم میں سے کوئی شخص مومن نہیں ہو سکتا جب تک اس کا یہ حال نہ ہو جائے کہ وہ اپنے بھائی کے لئے وہی پسند کرے جو وہ اپنے لئے پسند کرتا ہے۔

مسلمان پر دوسرے مسلمان کی تین چیزیں حرام ہیں۔ اس کا خون ، اس کا مال اور اس کی آبرو مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور جس کے ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ ہوں مسلمانوں کی مثال آپس کی محبت اور آپس کی رحم دلی اور آپس کی مہربانی کے معاملہ میں ایسی ہے جیسے ایک جسم ، جب جسم کے کسی عضو کو تکلیف ہوتی ہے تو سارا جسم اس کی تکلیف سے اور جسم بخار میں مبتلا ہو جاتا ہے۔

ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے نہ وہ اس پر ظلم کرتا اور نہ اس کو بے یارو مددگار چھوڑتا۔ جو شخص اپنے بھائی کی

‹ Previous page Next page › Contents of May 1980 All issues

Printed page