صدقہ ہر آدمی پر فرض ہے
الرسالہ، مئی ۱۹۸۰، صفحہ ۴۲
بچائے گا امن رد عن عرض اخیہ رد اللہ عن وجهه النار يوم القيامة )
صدقہ ہر آدمی پر فرض ہے
كل سلامى من الناس عليه صدقة كل يوم تطلع فيه الشمس - تعدل بين اثنين صدقة وتعين الرجل في دابته فتحمله عليها او ترفع له عليها متاعه صدقة - والكلمة الطيبة صدقة - وبكل خطوة تمشيها إلى الصلاة صدقة وتميط الأذى عن الطريق صدقة (بخاري ومسلم)
آدمی کے ہر جوڑ پر ایک صدقہ ہے ہر دن جب کہ سورج طلوع ہو۔ دو آدمیوں کے درمیان انصاف کرنا صدقہ ہے، آدمی کو سواری پر چڑھنے میں یا سامان اتارنے میں مدد کرنا صدقہ ہے۔ ایک اچھا بول صدقہ ہے، راستہ سے تکلیف کی ہر چیز کو ہٹا دینا صدقہ ہے۔
اللہ کا محبوب بندہ وہ ہے جو اخلاق میں اچھا ہو
طبرانی اور ابن حبان نے اسامہ بن شریک رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے ۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے تھے اور ہم اس طرح چپ تھے جیسے کہ ہمارے سروں پر چڑیاں بیٹھی ہوئی ہیں، ہم میں سے کوئی بھی بول نہیں رہا تھا اتنے میں کچھ لوگ آئے۔ انھوں نے پوچھا : اللہ کے بندوں میں سے کون اللہ کو زیادہ محبوب ہے۔ آپ نے فرمایا : جو ان میں سے اخلاق میں اچھے ہیں (احسنهم خلقا ، الترغيب والترہيب جلد ۴)
بندوں کے حقوق ادا کرنا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی وفات سے چند دن پہلے خلاف معمول ایک لمبی تقریر فرمائی۔ آخر میں آپ نے کہا : میں اللہ کے یہاں اپنا صحیفہ زندگی صاف ستھرا کر جانا چاہتا ہوں۔ اگر کسی کا کوئی قرض مجھ پر رہ گیا ہو جس کو میں ادا کرنا بھول گیا ہوں ۔ یا غیر ارادی طور پر کسی شخص کو مجھ سے کوئی ذہنی یا جسمانی تکلیف پہنچی ہو تو وہ مجھ سے اس کا بدلہ لے لے یا مجھے معاف کر دے ۔ آپ نے تقریر ختم کر کے انتظار فرمایا مگر کوئی نہ بولا۔ اب ظہر کی نماز کا وقت ہو چکا تھا۔ آپ نے جماعت کے ساتھ ظہر کی نماز ادا کی ۔ نماز ظہر کے بعد آپ دوبارہ ممبر پر آئے اور وہی سوال پھر دہرایا کہ میرے ذمہ کسی کا قرض ہو یا مجھ سے کسی کی اہانت ہوئی ہو تو وہ اپنا بدلہ لے لے ۔ اب ایک شخص اٹھا اس نے کہا کہ " اے خدا کے رسول ! آپ کے اوپر میرا پانچ درہم کا قرض ہے " ۔ اس کے بعد آپ نے حکم دیا اور ان کے پانچ درہم اسی وقت مسجد میں ادا کر دیے گئے ۔
ہر ایک کے ساتھ انصاف کرنا خواہ وہ کم زور ہو یا طاقت ور معاویہ بن ابوسفیان نے ضرار صدائی سے کہا کہ اے ضرار ، مجھ سے علی کی صفت بیان کرو (یا رض اوصف لی علیا) اس کے جواب میں انھوں نے جو کچھ کہا اس کے چند جملے یہ تھے : وہ ہمارے اندر ہمارے ایک شخص کی مانند تھے ۔ کوئی طاقت ور اپنے باطل میں ان سے امید نہ کر سکتا تھا اور کوئی کم زور ان سے عدل پانے میں مایوس نہ ہو سکتا تھا (كان فينا كأحدنا لا يطمع القوى في باطله ولا ييأس الضعيف من عدله)