اللہ کی نعمتیں بے شمار ہیں
الرسالہ، جولائی ۱۹۸۰، صفحہ ۱۲
اللہ کی نعمتیں بے شمار ہیں
ابن عساکر نے ابوالدرداء ی اللہ عنہ کا ایک قول نقل کیا ہے۔ انھوں نے کہا: من لم یر ان للہ علیہ نعمۃ الا فی الاکل والشرب فقد قل فہمہ وحضر عذابہ (حلية الاولیاء جلد) جس شخص نے یہ نہ جانا کہ کھانے پینے کے سوا بھی اس کے اوپر اللہ کی نعمتیں ہیں ، اس کی سمجھ بہت کم ہے اوپر عذاب اس کے لئے تیار ہے۔ اللہ سے تعلق روح کی غذا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اس حال میں رات گزارتا ہوں کہ ایک کھلانے والا مجھے کھلاتا ہے اور ایک پلانے والا مجھے پلاتا ہے (انی ابیت لی مطعم و ساق یسقینی)
ہر حال میں اللہ سے ڈرتے رہو
ابن ابی شیبہ نے ضحاک سے روایت کیا ہے ۔ وہ کہتے ہیں کہ خلیفہ ثانی عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ابو موسیٰ اشعری کو ایک خط میں نصیحت کرتے ہوئے لکھا: کونوا من اللہ علی وجل وتعلموا کتاب اللہ فانہ ینابیع العلوم و ربیع القلوب (کنز العمال جلد ۸ صفحه ۲۰۸) اللہ سے ڈرتے رہو۔ اللہ کی کتاب کو سیکھو کیوں کہ وہ علوم کی سرچشمہ اور دلوں کے لئے موسم بہار ہے۔
اللہ کی رحمتوں کی کوئی حد نہیں
ابن ماجہ نے محمد بن کعب قرظی کے واسطہ سے علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کا یہ قول نقل کیا ہے : ما كان الله ليفتح باب الشكر ويخزن باب اللہ ایسا نہیں کرتا کہ وہ کسی کے اور شکر کا دروازہ المزيد وما كان الله ليفتح باب الدعاء کھولے اور زیادتی کے دروازہ کو بند کر دے، اللہ ایسا ويخزن باب الاجابة وما كان الله ليفتج نہیں کرتا کہ دعا کا دروازہ کھولے اور قبولیت کے باب التوبة ويخزن باب المغفرة دروازہ کو بند کر دے۔ اللہ ایسا نہیں کرتا کہ تو بہ کے (کنز العمال جلد ۳ ) دروازہ کو کھولے اور مغفرت کے دروازہ کو بند کر دے۔
اللہ کے سوا کسی کو کوئی اختیار نہیں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ضمام بن ثعلبہ رض کو بھیجا کہ وہ اپنے قبیلہ بنو سعد بن بکر کے لوگوں کو توحید کا پیغام پہنچائیں۔ حضرت ضمام نے آکر اپنی قوم کو بت پرستی سے روکا اور کہا : بیشت اللات والعز ی کیسے برے ہیں لات اور عزی کے بت) لوگوں نے جواب دیا: مہ یا ضمام ! اتق البرص اتق الجذام واتق الجنون رکو اے ضمام برص سے ڈرو، جذام سے ڈرو، پاگل پن سے ڈرو۔ لات اور عزی ان کے بزرگوں کے مہیسے تھے جن کو وہ پوجنے لگے تھے۔ ان کو ڈر ہوا کہ بزرگوں کو برا کہنے سے کہیں ایسا نہ ہو کہ ضمام بن ثعلبہ پاگل ہو جائیں یا ان کو برص اور جذام جیسی بیماری ہو جائے ۔ انھوں نے کہا: ویلکم انهما والله لا یضر ان ولا ینفعان (سيرة ابن ہشام) تمھارا بر ابو۔ خدا کی قسم لات اور عزیٰ نہ تو کوئی نقصان کر سکتے اور نہ نفع پہنچا سکتے۔
‹ Previous page Next page › Contents of July 1980 All issues