Al-Risala · October 1980 · page 6

رانا

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۰، صفحہ ۶

رانا

چھوٹے موٹے شر کو نظر انداز کرو اخرج الطبرانی فی الاوسط عن ابی جعفر الخطمی ان جدہ عمیر بن حبیب بن حماشۃ و کان قد ادرک النبی صلی الله علیہ وسلم عند احلامه اوصی ولدہ فقال : یا بنی ایاك ومجالسۃ السفهاء فان مجالستهم داء ومن يحلم عن السفہاء يسر ومن يحبه يندم ومن لا يرضى بالقليل مما يأتي به السفيه يرضى بالكثير۔

واذا اراد احدكم ان يأمر بالمعروف او ينهى عن المنكر فليوطن نفسه على الصبر على الاذى ويئق بالثواب من الله تعالى فانه من وثق بالثواب من الله عز وجل لم يضرہ مس الاذى حضرت عمیر بن حبیب بن حماشتہ جھوں نے اپنی بلوغت کے زمانہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پالیا تھا ، اپنے لڑکے کو وصیت کرتے ہوئے کہتے ہیں۔ اے میرے بیٹے ، نادانوں کی صحبت سے بچو کیونکہ ان کی صحبت میں بیٹھنا بیماری ہے۔ اس کو خوشی ملی جس نے نادان آدمی سے درگزر کیا۔ اور وہ شخص پچھتایا جس نے اس سے دوستی کی۔ اور جو شخص نادان کے چھوٹے شرپر راضی نہ ہو، اس کو نادان کے بڑے شرپر راضی ہونا پڑے گا اور جب تم میں سے کوئی شخص امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا کام کرنا چاہے تو اپنے آپ کو تکلیف برداشت کرنے کے لئے تیار کرلے اور اللہ سے ثواب ملنے پر بھروسہ کرے کیونکہ جو شخص اللہ سے ثواب ملنے پر بھروسہ کرے گا اس کو تکلیف کا پہنچنا نقصان نہ دے گا۔ ایک نادان شخص اگر کسی کی طرف کنکری پھینکے تو اس کا فوری تاثر یہ ہوتا ہے کہ اس کا بھر پور جواب دیا جائے، حالانکہ نادان کی کنکری کا زیادہ بہتر جواب اس کو برداشت کر لینا ہے۔ "کنکر" کو برداشت کر کے آپ معاملے کو "پتھر" تک پہنچنے سے روک دیتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ کسی نادان کے شر کو برداشت نہ کرنا ہمیشہ اس قیمت پر ہوتا ہے کہ بالآخر اس سے زیادہ بڑے شر کو برداشت کرنے پر اپنے کو راضی کیا جائے۔ ایک فرقہ کا پہلوان دوسرے فرقہ کے زیرانتظام اکھاڑے میں اُس فرقہ کے پہلوان سے کشتی لڑتا ہے۔ کشتی کے خاتمہ پر پہلے فرقہ کے پہلوان کو شکایت ہوتی ہے کہ اس کے ساتھ دھاندلی کی گئی ہے۔ ایسی حالت میں زیادہ بہتر طریقہ یہ ہے کہ وہ اس دھاندلی کو برداشت کر لے اور اگلے سال اتنی زیادہ تیاری کے ساتھ مقابلہ کے میدان میں اترے کہ وہ دھاندلی کی حد کو پار کر چکا ہو۔ اس کے برعکس اگر اس نے دھاندلی کو برداشت نہ کیا اور دھاندلی کا بدلہ لینے کے لئے دوسرے فرقہ کے پہلوان کو قتل کرنے کی کوشش کی تو اس کے نتیجہ میں ایسا فساد رونما ہو گا جو اس فرقہ کی پوری بستی کو ویران کر دے گا۔ اکھاڑے کی دھاندلی نہ برداشت کرنے کی

‹ Previous page Next page › Contents of October 1980 All issues

Printed page