Al-Risala · December 1980 · page 13

My life is pleasant, Yet, I am unhappy

الرسالہ، دسمبر ۱۹۸۰، صفحہ ۱۳

پر یہ اقرار کرنے پر مجبور کیا ہے کہ خدا کو مانے بغیر اس دنیا کی توجیہ ممکن نہیں۔ حتی کہ خدا اگر موجود نہ ہو تب بھی ہمیں اپنے مسئلہ کے حل کے لئے خدا کو ایجاد کرنا ہوگا :

If God did not exist, it would be necessary to invent Him کہا گیا تھا کہ حقیقت اعلی کا ادراک کرنے کے لئے انسانی علم سے اوپر کسی علم (الہام) کی ضرورت نہیں، سائنس تمام حقیقتوں کو جاننے کے لئے بالکل کافی ہے، مگر آج سائنس داں متفقہ طور پر یہ اعلان کر رہے ہیں کہ سائنس ہم کو حقیقت کا صرف جزئی علم دیتی ہے :

Science gives us but a partial knowledge of reality. کہا گیا تھا کہ انسان کے اندر ذمہ داری کا احساس اور حق شناسی کا جذبہ پیدا کرنے کے لئے خدا کا خوف دلانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ علمی اور تعلیمی ترقی خود بخود اس قسم کا احساس آدمی کے اندر پیدا کر دے گی ۔ مگر تقریبا سو سالہ تجربہ کے بعد آج کا انسان یہ اقرار کر رہا ہے کہ علم اور اخلاقی احساس لازمی طور پر ایک دوسرے سے جڑے ہوئے نہیں ہیں :

Knowlege and moral responsibility are not necessarily interlinked کہا گیا تھا کہ زندگی کے عیش کے لئے کل کی جنت کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں۔ تمدنی تعمیر کے جدید امکانات جو انسان کی دسترس میں آئے ہیں وہ ہماری اسی زمین کو ہمارے لئے جنت بنا دیں گے۔ مگر تمدنی ترقیوں کے بعد اس سے پیدا شدہ بے شمار مسائل نے انسان کو اس قدر پریشان کر دیا ہے کہ آج کا خوش نصیب انسان جس کو جدید معنوں میں تمام اسباب عیش حاصل ہیں، وہ حیران ہو کر کہتا ہے کہ میں نے اپنی زندگی کو جدید معیار کے مطابق خوشگوار بنا لیا مگر اس کے باوجود میں اب بھی خوش نہیں :

My life is pleasant, Yet, I am unhappy

کائنات کی مادی تشریح کی ہر کوشش ناکام ہو گئی۔ زندگی کو مادی ذرائع سے با معنی بنانا ممکن نہ ہو سکا انسان نے خدا کے بغیر جینا چاہا مگر تجربات نے بتایا کہ خدا کے بغیر جینا اس کے لئے مقدر نہیں۔ ان واقعات نے موجودہ صدی میں ایک نیا فکری انقلاب برپا کیا ہے۔ علم کا مسافر تھوڑی مدت تک مادیت کی راہوں میں بھٹکنے کے بعد دوبارہ مذہبی حقیقت کی طرف واپس آرہا ہے، اب یہ ناممکن ہو گیا ہے کہ خالص علمی اور عقلی اعتبار سے، انسان خدا پرستانہ زندگی کے سوا کسی اور زندگی کو مطمئن ہو سکے ۔ آج کے انسان کو اس کے اور خدا کے درمیان

‹ Previous page Next page › Contents of December 1980 All issues

Printed page