Al-Risala · February 1980 · page 31

شکایت کے وقت حق پر قائم رہنا

الرسالہ، فروری ۱۹۸۰، صفحہ ۳۱

شکایت کے وقت حق پر قائم رہنا

قال عمر: ما عاقبت من عصى الله فيك بمثل عمر رضی اللہ عنہ نے کہا : جو شخص تمھارے بارے میں اللہ کی نافرمانی ان تطِیع الله فيه (تفسیر ابن کثیر جلد ثالث ، صفحہ ۲۶) کرے، تم اس کے بارے میں اللہ کی اطاعت کرو۔ یہی اس کا سب سے بہتر بدلہ ہے۔

بے خوف انسان ایمانی جذبات کو سمجھ نہیں سکتا

بزار نے ابو سلمہ رض اور ابو ہریرہ رض سے روایت کیا ہے ۔ وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اعلان فرمایا کہ میں ایک لشکر بھیجنا چاہتا ہوں ، تم لوگ اس کے خرچ کے لئے صدقہ دو۔ عبد الرحمن بن عوف رض ایک تاجر آدمی تھے انھوں نے کہا اے خدا کے رسول ! میرے پاس چار ہزار ہیں۔ دو ہزار میرے گھر والوں کے لئے ہیں اور دو ہزار میں اپنے رب کو قرض دیتا ہوں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بارك الله لك فيما أعطيت وبارك لك اللہ تمہیں اس چیز میں برکت دے جو تم نے دیا اور اس چیز فيما أمسكت میں برکت دے جو تم نے روکا ابو عقیل انصاری رض ایک غریب آدمی تھے۔ انھوں نے ساری رات ایک باغ والے کے یہاں میٹھے پر پانی لاد کر سینچائی کی۔ اس کی مزدوری میں ان کو دو صاع (سات سیر) کھجوریں ملیں۔ انھوں نے ایک صاع کھجور اپنے گھر والوں کے لئے چھوڑی اور ایک صاع رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کی۔ آپ نے ان کے لئے بھی برکت کی دعا فرمائی جس طرح عبد الرحمن بن عوف رض کے لئے کی تھی ۔

مگر مدینہ کے منافقین نے دونوں پر طعن و طنز شروع کر دیا۔ عبد الرحمن بن عوف رض کے متعلق کہا : اس شخص نے محض دکھانے کے لئے دیا ہے (ما اعطی الارياء) دوسری طرف ابو عقیل رض کی بابت کہا : " اللہ اور رسول کیا اس کے اس صاع سے مستغنی نہ تھے “ ۔

انسان سے کچھ نہ مانگنا

ثوبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: من يكفل لي ان لا يسال الناس شيئا اتكفل له بالجنة (کون مجھ سے اس بات کا کفیل بنتا ہے کہ وہ کسی سے کسی چیز کا سوال نہ کرے گا) حضرت ثوبان رض نے کہا " میں "۔ چنانچہ اس کے بعد وہ کسی شخص سے کسی بھی چیز کا سوال نہیں کرتے تھے (احمد ، نسائی، ابن ماجہ ، ابو داؤد ) کیفیات کے لئے حالات ضروری ہیں ترمذی نے ابو امامہ رض سے روایت کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میرے پاس خدا کا فرشتہ

‹ Previous page Next page › Contents of February 1980 All issues

Printed page