اللہ کی یاد سب سے بڑی عبادت ہے
الرسالہ، ستمبر ۱۹۸۱، صفحہ ۴۲
کہ قرض کمی مقدار میں کچھ کی کر دو۔ مگر قرض دینے والا اس کو نہیں مان رہا تھا۔ اس نے غصہ میں آ کر کہا: «واللہ لا افعل (خدا کی قسم میں ایسا نہیں کروں گا) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نکل کر ان کے پاس گئے اور فرمایا: کون ہے قسم کھانے والا جو اللہ پر قسم کھا کر کہتا ہے کہ میں نیکی نہیں کروں گا؟ “ آپ کی زبان سے یہ سنتے ہی وہ شخص نرم پڑ گیا اور بولا: وہ شخص میں ہوں اے خدا کے رسول ، اب اس کے لئے وہی ہے جو وہ پسند کرے (انا یا رسول اللہ، فلہ ای ذٰلک أَحبَّ ) متفق علیہ)
نجات ان کے لئے جو رسول اور اصحاب رسول کے نمونے پر چلیں ان اليهود اختلفوا على احدى وسبعين فرقة یہود اکتہر فرقوں میں بٹ گئے اور نصاری تہتر فرقوں میں وان النصارى اختلفوا علی اثنتين وسبعين فرقة بٹ گئے اور یہ امت بہتر فرقوں میں بٹ جائے گی سب وستفترق ہذہ الامة على ثلاث وسبعين کے سب آگ میں جائیں گے سو ایک کے لوگوں نے پوچھا فرقة كلها في النار الا واحدة ۔ قالوا من هم وہ کون ہیں اے اللہ کے رسول، فرمایا: وہ جس پر میں يارسول اللہ قال: ما انا عليه واصحابی اور میرے اصحاب ہیں۔
مختصر تفسیر ابن کثیر جلد ثالث صفحہ ۶۶)
اللہ کی یاد سب سے بڑی عبادت ہے
قال قتادہ قال ابن عباس: تذاکر العلم بعض ليلة احب الى من احيا ثلها (جامع بيان العلم، جزء اول، صفحه ۴۳) عبداللہ بن عباس رض نے کہا: رات کے کچھ حصہ میں دینی مذاکرہ کرنا مجھے اس سے زیادہ پسند ہے کہ میں ساری رات عبادت کروں۔
انسان سے کم ، اللہ سے زیادہ
قال ثور بن يزيد۔ قرأت فى بعض الكتب ان عيسى علیه السلام قال: يا معشر الحواريين كلموا الله عزوجل كثيرا وكلموا الناس قليلا - قالوا: كيف نكلم الله كثيرا ۔ قال: اخلوا بمناجاته، اخلوا بدعائہ (خرجه ابو نعيم)
ثور بن یزید کہتے ہیں ۔ میں نے بعض کتابوں میں پڑھا کہ عیسیٰ علیہ السلام نے اپنے حوارین سے کہا۔ اے لوگو! اللہ سے زیادہ باتیں کرو اور انسانوں سے کم باتیں کرو۔ انھوں نے پوچھا۔ کس طرح ہم اللہ سے زیادہ باتیں کریں۔ حضرت عیسیٰ نے کہا: ـــــــــ تنہائیوں میں اللہ سے سرگوشیاں کرو، تنہائیوں میں اللہ سے دعا مانگو۔ اللہ والے وہ ہیں جو قرآن والے ہیں انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگوں میں کچھ اللہ والے ہوتے ہیں۔ پوچھا گیا کہ اے خدا کے رسول وہ کون لوگ ہیں۔ فرمایا: وہ قرآن والے ہیں (عن انس قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : إنَّ لِلَّهِ أَهلين من الناس ، قيل من هم يا رسول الله قال اهل القرآن، سنن الدارمی)
‹ Previous page Next page › Contents of September 1981 All issues