Al-Risala · October 1981 · page 5

سنت رسول

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۱، صفحہ ۵

جب دھیرے دھیرے شرک کا خاتمہ کر دیا گیا اس وقت آپ نے مکہ جا کر حج ادا فرمای۱۔ یہی رسول اللہ علیہ وسلم کا آخری حج (حجۃ الوداع) تھا۔

اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے احکام کے نفاذ میں کس طرح تدریجی حکمت کا لحاظ فرمایا ہے، حتی کہ اقتدار پر قبضہ ملنے کے باوجود آپ نے تدریج کے اصول کو ترک نہیں کیا ۔ خدا کے پیغمبر نے اپنے آپ کو روک لیا مگر مشرکین کو وقت سے پہلے روکنے کے لئے اقدام نہیں فرمایا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت صرف وہی نہیں ہے جس کو عام طور پر لوگ "سنت" کے نام سے جانتے ہیں۔ اس کے سوا بھی رسول اللہ کی سنتیں ہیں۔ ان میں سے ایک سنت وہ ہے جس کو تدریج یا حقیقت پسندی کہا جا سکتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں پیغمبر کی حیثیت سے ۱۳ سال رہے مگر آپ نے کبھی یہ نہ کیا کہ کعبہ کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی جلوس نکالیں، حتی کہ فتح و غلبہ حاصل ہونے کے بعد بھی آپ نے بیہودہ مراسم کے خاتمہ کے لئے جلد بازی نہیں کی۔ طاقتور ہونے کے باوجود آپ نے دو سال تک انتظار فرمایا اور تیسرے حج میں وہ تمام اصلاحات نافذ کیں جو آپ ملک میں نافذ کرنا چاہتے تھے۔ تدریجی ڈھنگ پر عمل کرنے میں بہت سے فائدے ہیں جو کسی اور طریقے سے حاصل نہیں کئے جا سکتے۔ ا۔ اس کا ایک فائدہ یہ ہے کہ مطلوبہ نتیجہ تک پہنچنا یقینی ہو جاتا ہے۔ تدریجی طور پر آگے بڑھنا دوسرے لفظوں میں ایک ایک قدم کو سنبھالتے ہوئے اور مستحکم کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہے۔ ایسا آدمی صرف جوش کے میدان میں نہیں کود پڑتا بلکہ خارجی اسباب کی رعایت کرتے ہوئے حسب حالات اپنے مقصد کی طرف پیش قدمی کرتا ہے۔ اور جو شخص اپنے سفر میں اس حکمت کو ملحوظ رکھے وہ ضرور منزل پر پہنچ کر رہے گا۔ ۲۔ اس کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ آدمی بے فائدہ نقصانات سے بچ جاتا ہے۔ جو شخص اچانک چھلانگ لگا کر مقصد تک پہنچنا چاہے اس کو غیر ضروری طور پر ایسی طاقتوں سے قبل از وقت لڑنا پڑ جاتا ہے جن سے مؤثر مقابلہ کے لئے وہ ابھی تیار نہیں ہو سکتا تھا۔ اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ جان و مال کے ایسے نقصانات بھگتنے پڑتے ہیں جن کی تلافی مدتوں بعد بھی نہ ہو سکے۔

۳۔ تدریج کے ذریعہ روایات توڑے بغیر نظام تبدیل ہو جاتا ہے۔ سماجی زندگی میں روایات کی بے حد اہمیت ہے اور یہ روایات صدیوں میں بنتی ہیں کسی نے بجاطور پر کہا ہے کہ ایک چھوٹی سی روایت بننے کے لئے بہت بڑی تاریخ درکار ہوتی ہے :

It requires a lot of history to make a little tradition جلد انقلاب لانے کے لئے اگر سماج میں ایجی ٹیشن اور مار دھاڑ کا ماحول قائم ہو جائے تو دوبارہ کام کا مزاج اور ایک دوسرے کے احترام کی روایات پیدا کرنے کے لئے کئی نسل کی جدوجہد درکار ہوگی ۔

‹ Previous page Next page › Contents of October 1981 All issues

Printed page