داعی بننے کے لئے
الرسالہ، جنوری ۱۹۸۳، صفحہ ۱۰
داعی بننے کے لئے
مائیکل فیراڈے (Michael Faraday) اور لارنس براگ (Lawrence Bragg) عہد جدید کے بہت کامیاب معلم سمجھے جاتے ہیں۔ یہ دونوں لندن کے رائل انسٹی ٹیوٹ میں لکچر دیا کرتے تھے۔ کامیاب لکچر کا راز کیا ہے ، اس کے بارے میں دونوں کی یادداشتیں شائع ہوئی ہیں ، ہم بالترتیب دونوں کا ایک ایک فقرہ یہاں نقل کرتے ہیں جو گویا ان کے تجربات کا خلاصہ ہے۔ I am sorry to say that the generality of mankind cannot accompany میں افسوس کے ساتھ یہ کہوں گا کہ بیشتر انسان ایک گھنٹہ کے مختصر وقت میں بھی ہمارے ہم سفر نہیں بن سکتے الا یہ کہ راستہ پھولوں سے سجا دیا گیا ہو۔
The essential feature for success of the lecture is the لکچر کی کامیابی کے لئے ضروری بات یہ ہے کہ استاد اور طالب علم کے درمیان جذباتی ربط قائم ہو جائے۔
فیراڈے اور براگ نے جو بات کامیاب معلم بننے کے لئے لکھی ہے ، وہی زیادہ شدت کے ساتھ کامیاب داعی بننے کے لئے ضروری ہے۔
داعی اور مدعو کا تعلق بے حد نازک تعلق ہے۔ وہ اس وقت تک قائم نہیں ہو سکتا جب تک اس کی نزاکتوں کی پوری رعایت نہ کی جائے۔ اپنے مدعو کو اپنا ہم سفر بنانے کے لئے آپ کو اس کے راستہ میں پھول بکھیرنا ہو گا۔ راستہ میں کانٹے اور پتھر بچھا کر آپ مدعو کو اپنا ہم سفر نہیں بنا سکتے۔ اسی طرح اپنی بات کو اس کے لئے قابلِ سماعت بنانے کی خاطر آپ کو یہ کرنا ہو گا کہ اس کو اتنے موثر انداز میں کہیں کہ آپ کی بات محض ایک خشک تلقین نہ معلوم ہو بلکہ وہ سننے والے کے لئے ایک ایسا تجربہ بن جائے جس میں وہ اپنے لئے ایک کیفیاتی کشش پاتا ہو۔
‹ Previous page Next page › Contents of January 1983 All issues