فارم IV رول نمبرہ
الرسالہ، مارچ ۱۹۸۳، صفحہ ۲۲
پوچھنے سے۔ اللہ کی رحمانیت کے واقعات آپ کسی بھی عالم کائنات سے پوچھ سکتے ہیں۔ مگر اللہ کا دین تو صرف پیغمبر ہی کے ذریعہ معلوم کیا جاسکتا ہے۔ اور اب قیامت تک کے لئے اللہ کے مستند پیغمبر صرف محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔
"جاننے والے سے پوچھو ایک عام لفظ ہے۔ جب بھی کسی کلام میں یہ لفظ آئے تو دیکھنا ہوگا کہ کس چیز کے بارے میں پوچھنا مراد ہے۔ جس چیز کی بابت پوچھنا مطلوب ہے اسی چیز کے جاننے والے سے پوچھنا مراد ہوگا نہ کہ کسی دوسری چیز کے جاننے والے سے۔
اس قسم کا سوالیہ اسلوب قرآن میں دوسرے مقامات پر بھی موجود ہے۔ مثال کے طور پر سورہ انبیاء میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منکرین یہ کہتے تھے کہ یہ تو عام انسانوں کی طرح ایک انسان ہیں (ھل ھذا الا بشر مثلکم) پھر وہ خدا کے پیغمبر کیسے ہو سکتے ہیں۔ اس کے جواب میں فرمایا کہ نبی عربی سے پہلے جس کو بھی ہم نے رسول بنا کر بھیجا انسانوں ہی میں سے بھیجا جن کی طرف ہم وحی کرتے تھے۔ پس سابق اہل کتاب سے پوچھ لو اگر تم نہیں جانتے (فسئلوا اھل الذکر ان کنتم لا تعلمون)
اس آیت میں اہل ذکر سے مراد یہود ہیں۔ قریش سے کہا جارہا ہے کہ اگر تم کو یہ شبہ ہے کہ رسول انسان کیسے ہو سکتا ہے تو یہود سے پوچھ لو۔ کیونکہ تم جانتے ہو کہ ان کے یہاں کثرت سے پیغمبر آتے رہے ہیں۔ وہ تم کو بتائیں گے کہ ان کے یہاں جتنے پیغمبر آئے سب انسان ہی تھے۔ ان میں سے کوئی بھی فرشتہ یا اور کوئی غیر انسانی مخلوق نہ تھا۔
فارم IV رول نمبرہ
ماہنامہ الرسالہ۔ جمعیۃ بلڈنگ، قاسم جان اسٹریٹ، دہلی ۵ ۵۔ نام ایڈیٹر (مدیر مسئول) ثانی اثنین خاں ا۔ مقام اشاعت جمعیۃ بلڈنگ، قاسم جان اسٹریٹ، دہلی ۶ قومیت ہندوستانی ۲۔ وقفہ اشاعت. ماہانہ پتہ جمعیۃ بلڈنگ، قاسم جان اسٹریٹ ۔ دہلی ۶ ۳۔ نام پرنٹر (طابع) ثانی اتین خان ۶۔ نام اور پتہ مالک رسالہ ثانی اتین خان قومیت ہندوستانی جمعیۃ بلڈنگ، قاسم جان اسٹریٹ، دہلی ۶ پتہ جمعیۃ بلڈنگ، قاسم جان اسٹریٹ، دہلی ۶ میں ثانی اتین خان تصدیق کرتا ہوں کہ جو تفصیلات ۴۔ نام پبلشر (ناشر) ثانی اتین خان اوپر دی گئی ہیں، میرے علم و یقین کے مطابق صحیح ہیں۔ قومیت ہندوستانی ثانی اتین خان پتہ جمعیۃ بلڈنگ، قاسم جان اسٹریٹ دہلی ۶ یکم مارچ ۱۹۸۳ء
‹ Previous page Next page › Contents of March 1983 All issues