Al-Risala · May 1983 · page 7

مومن کی معاشی زندگی

الرسالہ، مئی ۱۹۸۳، صفحہ ۷

مومن کی معاشی زندگی

یايها الذین امنوا اذا نودى للصلوة من يوم الجمعة فاسعوا الى ذكر الله وذروا البيع ذلكم خير لكم ان كنتم تعلمون . فاذا قضيت الصلوة فانتشروا في الارض وابتغوا من فضل الله واذكروا الله كثيرا لعلكم تفلحون . واذا راوا تجارة او لهوا انفضوا اليها وتركوك قائما. قل ما عند الله خير من اللهو ومن التجارة والله خير الرازقين . (جمعہ - رکوع آخر) " اے ایمان لانے والو! جب جمعہ کی نماز کے لئے پکارا جائے تو اللہ کی یاد کی طرف دوڑ پڑو، اور خرید و فروخت چھوڑ دو۔ یہ تمہارے حق میں بہتر ہے اگر تم جانو۔ پھر جب نماز ہو جائے تو زمین میں پھیل جاؤ۔ اور اللہ کا رزق تلاش کرو، اور اللہ کو خوب یاد کرو، تاکہ تم کو فلاح حاصل ہو۔ اور جب وہ کوئی تجارت یا تماشا دیکھتے ہیں تو اس کی طرف چلے جاتے ہیں اور تجھ کو کھڑا چھوڑ دیتے ہیں۔ کہہ دو کہ جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ تماشا اور تجارت سے زیادہ بہتر ہے۔ اور اللہ بہترین رازق ہے۔ " یہ آیتیں پہلی بار ایک خاص موقع پر ایک خاص معاملے کے بارے میں اتری تھیں مگر ان میں ہمارے لئے دائمی نصیحت ہے۔ دراصل اس میں مسلمانوں کی معاشی زندگی کا وہ اصول بتایا گیا ہے جس کے مطابق انھیں ہمیشہ زندگی گزارنی چاہئے۔

نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب ہجرت کر کے مکہ سے مدینہ (یثرب)

پہنچے تو وہاں ایک بار بڑا سخت قحط پڑا۔ مقامی بازار میں غذائی چیزیں نایاب ہوگئیں۔ اس زمانے میں ایک تاجر دحیہ بن خلیفہ انگلی شام جاکر وہاں سے آٹا، گیہوں، زیتون کا تیل وغیرہ لاتا اور مدینہ کے بازار میں فروخت کرتا۔ اس کا معمول تھا کہ جب وہ شہر میں داخل ہوتا تو آگے آگے طبل بجواتا، جو اس بات کا اعلان ہوتا تھا کہ خوراک سے لدا ہوا قافلہ آگیا ہے۔ ایک بار جمعہ کا دن تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے خطبہ دے رہے تھے کہ عین اسی کے درمیان طبل کی آوازیں آنے لگیں۔ لوگ خطبہ چھوڑ کر اس کی طرف دوڑ پڑے۔ کیونکہ یہ ڈر تھا کہ اگر شروع میں نہ پہنچے تو سامان فروخت ہو جائے گا۔ اور پھر خریداری کے لئے اگلی آمد کا انتظار کرنا پڑیگا۔ جب جانے والے جاچکے تو رسول اللہ نے پوچھا " اب کتنے لوگ رہ گئے ہیں ؟ جواب دیا گیا کہ بارہ مرد اور ایک عورت۔ آپ نے فرمایا والذی نفسی بیدہ لو تتابعتم حتی قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں میری لم يبق منكم احد لسال بكم الوادی نارا - جان ہے۔ اگر تم سب لوگ چلے جاتے حتیٰ کہ کوئی

‹ Previous page Next page › Contents of May 1983 All issues

Printed page