وحید الدین خاں ، صدر اسلامی مرکز
الرسالہ، جون ۱۹۸۳، صفحہ ۶
ہمدردان مرکز کی خدمت میں مکرمی و محترمی السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ اسلامی مرکز کی ابتدا نومبر ۱۹۷۰ء میں ہوئی ۔ ۱۹۷۶ء میں ماہنامہ الرسالہ جاری ہوا۔ اور مکتبہ الرسالہ قائم ہوا۔ ان کا خاص مقصد اسلامی تعلیمات کو عصری اسلوب میں پیش کرنا تھا۔ بفضلہ تعالیٰ یہ کام اردو زبان میں کامیاب طور پر جاری ہے۔ فکری طور پر اسلامی مرکز کا فکر سب سے زیادہ غالب فکر بنتا جا رہا ہے ۔ یہ مشن اب ملکی حدود سے گزر کر بین اقوامی حدود میں داخل ہو چکا ہے ۔
اب یہ طے کیا گیا ہے کہ اسلامی مرکز کے منصوبہ کے تحت مزید شعبوں کو بھی باقاعدہ طور پر قائم کیا جائے مثلاً دار التصنیف ، دار الترجمہ ، جدید طرز کی اسلامی درس گاہ ، داعیوں کی تربیت کا کورس مختلف زبانوں میں پریس ، مکمل اسلامی لائبریری ۔ تربیتی اور تبلیغی ادارہ ، الرسالہ کا انگریزی اور عربی ایڈیشن ، مکتبہ الرسالہ کی کتابوں کی دوسری عالمی زبانوں میں اشاعت و طباعت کا انتظام وغیرہ اس جامع منصوبہ کو بروئے کار لانے کے لئے کثیر وسائل کی ضرورت ہے ۔ وسیع عمارت کارکنوں کی ایک ٹیم اور دوسرے ضروری وسائل کے بغیر یہ کام نہیں کیا جا سکتا۔ اس منصوبہ کی تکمیل کے لئے ہم کو آپ کے خصوصی مالی تعاون کی شدید ضرورت ہے۔
ہماری آپ سے اپیل ہے کہ آپ خود بھی اس مالی تعاون میں حصہ لیں اور اپنے حلقہ تعارف میں دوسروں کو بھی اس اہم ترین دینی کام میں حصہ لینے پر آمادہ کریں ۔ واضح ہو کہ اسلامی مرکز میں ہر نوعیت کے مختلف شعبے ہیں ۔ اور ان کے لئے عام عطیات و تعاون کے علاوہ زکوۃ و صدقات کی مد کی رقمیں بھی بھیجی جاسکتی ہیں ۔ رقم بھیجتے ہوئے براہِ کرم اس کی مدد صراحت فرمائیں ۔
اسلامی مرکز کا مقصد دورِ جدید میں اسلام کا احیاء اور ملت اسلامی کی تعمیر ہے ۔ بلا شبہ یہ وقت کا اہم ترین کام ہے ۔ ہم کو پوری امید ہے کہ آپ اس سلسلے میں ہمارے ساتھ مالی تعاون کریں گے اور اپنے بس بھر اس میں پوری شرکت فرمائیں گے ۔
وحید الدین خاں ، صدر اسلامی مرکز
دفتر الرسالہ ، جمعیۃ بلڈنگ ، قاسم جان اسٹریٹ ، دہلی ۶
‹ Previous page Next page › Contents of June 1983 All issues