Al-Risala · January 1983 · page 28

اپنے کو تول لو اس سے پہلے کہ تمہیں تولا جائے

الرسالہ، جنوری ۱۹۸۳، صفحہ ۲۸

اپنے کو تول لو اس سے پہلے کہ تمہیں تولا جائے

حضرت ثابت بن حجاج کہتے ہیں کہ حضرت عمر فاروق نے کہا: اپنے آپ کو تول لو قبل اس کے کہ تمہیں تولا جائے۔ اپنا حساب کر لو قبل اس کے کہ تمہارا حساب کیا جائے کیونکہ کل کے حساب کے مقابلہ میں آج اپنا حساب کر لینا زیادہ آسان ہے اور بڑی پیشی کے لئے اپنے کو تیار کر لو رزنو ا انفسکم قبل ان توزنوا وحاسبوہا قبل ان تحاسبو انہ اھون علیکم فی الحساب غداً ان تحاسبوا انفسکم وتزينوا للعرض الأكبر ، حلیۃ الاولیاء لأبی نعیم جلد (1)

ایک نے مار کھائی دوسرا بچ گیا

سالم بن ابی جعد کہتے ہیں کہ حضرت ابو الدردار کے سامنے سے دو بیل گزرے جو ایک گاڑی میں جتے ہوئے تھے۔ ایک ان میں سے کام پر لگا رہا اور دوسرا رک گیا۔ یہ دیکھ کر حضرت ابو الدردار نے کہا: اس میں بھی عبرت ہے۔ یعنی رکنے والے نے ڈنڈا کھایا اور دوسرا بچ گیا مر ثوران علی ابی الدردار وہما يعملان فقام احد ھماد وقعت الآخر فقال ابو الدر دار : ان في هذا المعتبر اء ، صفوة الصفوة جلد (1) سوچنا اور عبرت پکڑ نا سب سے بڑا عمل ہے حضرت عون بن عبد اللہ بن عتبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ام الدردار سے پوچھا کہ حضرت ابو الدردار کا اکثر عمل کیا ہوتا تھا۔ انھوں نے جواب دیا : سوچنا اور عبرت پکڑنا (قيل لام الدردار ما كان اكثر عمل ابی الدر دار رضى الله عنه قالت التفكر والاعتبار ، حلیۃ الاولياء لابی نعیم جلد 1)

صحابہ کرام کی عبادت خدا اور آخرت میں غور کرنا تھا حضرت محمد بن واسع کہتے ہیں کہ حضرت ابو ذر کی وفات کے بعد ایک شخص بصرہ سے سوار ہو کر مدینہ آیا اور ان کی اہلیہ ام ذر سے ملا تاکہ حضرت ابو ذر کی عبادت کے بارے میں معلوم کرے۔ ام ذر نے کہا: وہ سارے دن تنہا غور و فکر کرتے رہتے تھے (ان رجلاً من البصرة ركب الى ام ذر رضی الله عنھا بعد وفاة ابی ذر رضى الله عنه یسألھا عن عبادة ابی ذر فاتا ها فقال : جئتك لتخبريني من عبادة ابی ذر رضی الله عنه، قالت : كان النھار اجمع خاليا يتفكر، حليتہ الاولياء لأبی نعیم جلد (1)

ہر چیز میں عبرت اور نصیحت ہے

حضرت دارانی نے کہا کہ میں اپنے گھر سے نکلتا ہوں تو جس چیز پر بھی میری نگاہ پڑتی ہے مجھے اس میں خدا کی کوئی نعمت نظر آتی ہے اور میرے لئے کوئی عبرت ہوتی ہے (قال الدارانی : انی لاخرج من منزلی فما يقع بصری على شيئ الا رأيت الله على فيه نعمه ولی فیه عبرة ، تفسير ابن کثیر)

‹ Previous page Next page › Contents of January 1983 All issues

Printed page