اسلام کا عطیہ
الرسالہ، جولائی ۱۹۸۳، صفحہ ۲۰
نماز
قرآن میں سب سے زیادہ اہمیت کے ساتھ جس عبادت کا حکم دیا گیا ہے وہ نماز ہے۔ ارشاد ہوا ہے کہ نماز ادا نہ کرنے والے کا ٹھکانا جہنم ہوگا (مدثر ۴۳)
نماز کی حقیقت کیا ہے اور کون سی نماز خدا کی نظر میں نماز ہے ، اس سلسلے میں تمام ضروری تفصیلات قرآن میں موجود ہیں۔ قرآنی آیات کے مطالعہ سے ان کو واضح طور پر معلوم کیا جا سکتا ہے۔ نماز کی حقیقت اور اس کے آداب سے متعلق قرآن کے کچھ حوالے یہاں نقل کئے جاتے ہیں : ہر نماز کا ایک وقت ہے اور اس کی ادائیگی میں وقت کی پابندی ضروری ہے نساء ۱۰۳ جب کوئی شخص نماز پڑھنے کے لئے اٹھے تو پہلے اپنے کو پاک صاف کر لے مائدہ ۶ نماز کی ادائیگی کے وقت نمازی کو اپنے ماحول سے الگ ہو کر خدا کی طرف متوجہ ہونا چاہئے مزمل ۸ نماز پڑھنے والا نماز اس طرح پڑھے کہ اس کا شعور پوری طرح نماز میں شامل ہو جائے نساء ۴۳ چاہئے کہ نماز آدمی کے اوپر نگراں بن جائے جو اس کو تمام برے کاموں سے روکے عنکبوت ۴۵ نماز کی جانچ کا معیار یہ ہے کہ وہ آدمی کو خدا کی یاد کرنے والا بنا دے طہٰ ۶ نماز کے وقت خدا کا اس طرح استحضار ہو جانا چاہئے کہ آدمی کے اوپرپستی کا احساس طاری مومنون ۲ ہو جائے جب نماز کا وقت آ جائے تو دوسرے تمام کام کو چھوڑ کر نماز کی طرف دوڑ پڑو جمعہ ۹ نماز کا جماعت کے ساتھ ادا کرنا نمازیوں کے لئے باہم مل کر رہنے کا سبق ہے بقرہ ۴۳ نماز ایک واسطہ ہے جس کے ذریعہ آدمی خدا سے اس کی مدد مانگتا ہے بقرہ ۱۵۳ نماز میں آدمی جب پوری طرح مشغول ہوتا ہے تو وہ خدا کے قریب ہو جاتا ہے علق ۱۹ نماز اس بات کا پیغام دیتی ہے کہ آدمی تمام جاہلی طریقوں کو چھوڑ دے ہود ۸۷ نماز وہ ہے جو آدمی کے اوپر اس طرح چھائے کہ وہی اس کی پہچان بن جائے فتح ۲۹ نماز کسی آدمی کے لئے اس کی تنہائیوں کی بہترین ساتھی ہے فرقان ۶۲ نماز ہر آدمی پر ساری عمر تک کے لئے فرض ہے معارج ۲۳ نماز کی اسی طرح حفاظت کرو جس طرح تم اپنے مال کی حفاظت کرتے ہو بقرہ ۲۳۸ نماز کی حقیقت آخرت کے ڈر کی وجہ سے خدا کے سامنے گر پڑنا ہے زمر ۹ نماز میں آدمی کھڑا ہو تو اس کو ایک عاجز اور محتاج بندہ کی طرح کھڑا ہونا چاہئے بقرہ ۲۳۸
‹ Previous page Next page › Contents of July 1983 All issues