اسلام کا عطیہ
الرسالہ، جولائی ۱۹۸۳، صفحہ ۲۹
تذکیر القرآن ہود ۱۱ پھیلی ہوئی ہیں جو اپنے خالق کا اعلان کرتی ہیں اور اسی کے ساتھ اس کے تخلیقی منصو بہ کی طرف اشارہ کر رہی ہیں۔ پھر انسانیت کے بالکل ابتدائی زمانہ سے خدا کے رسول آتے رہے اور خدا کی باتیں لوگوں کو بتاتے رہے۔ انہی میں سے ایک پیغمبر حضرت موسیٰ علیہ السلام ہیں۔ جن کی لائی ہوئی کتاب اب تک کسی نہ کسی شکل میں موجود ہے۔ اب جو شخص سنجیدہ ہو اور چیزوں سے سبق لینا جانتا ہو تو وہ حقیقت سے اتنا مانوس ہوگا کہ داعی جب اس کے سامنے حقیقت کا اعلان کرے گا تو فوراً وہ اس کو پہچان لے گا۔ اس کا دل اور اس کا دماغ حق کے حق ہونے پر گواہی دیں گے ۔ وہ آگے بڑھ کر اس کو اس طرح اختیار کرلے گا جیسے وہ اس کے اپنے دل کی آواز ہو۔ مگر اکثر لوگوں کا حال یہ ہوتا ہے کہ وہ چیزوں کو بہت زیادہ سنجیدگی کے ساتھ نہیں دیکھتے۔ وہ سطحی تماشوں اور وقتی دلچسپیوں میں پڑ کر اپنا مزاج بگاڑ لیتے ہیں۔ غیر متعلق چیزوں کی مصروفیت انہیں اس کا موقع نہیں دیتی کہ وہ داعی اور اس کی دعوت پر ٹھہر کر سوچیں۔ چنانچہ ان کے سامنے جب حق کی دعوت آتی ہے تو وہ اس کو پہچان نہیں پاتے وہ اپنے بگڑے ہوئے مزاج کی بنا پر اس کے منکر بلکہ مخالف بن جاتے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے خدا کی اور خدا کے تخلیقی منصوبہ کی ناقدری کی۔ ان کے لئے آخرت میں جہنم کی آگ کے سوا اور کچھ نہیں۔
انسانی فطرت ، زمین و آسمان کے واقعات اور پچھلی آسمانی کتابیں قرآن کے حق ہونے کی گواہی دے رہی ہیں۔ اس کے بعد اگر لوگوں کی اکثریت اس کا انکار کرتی ہے تو اس کی وجہ منکرین کے اندر تلاش کی جائے گی نہ یہ کہ خود قرآن کے کتاب حق ہونے پر شک کیا جائے ۔ وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَىٰ عَلَى اللَّهِ كَذِبًا ۚ أُولَٰئِكَ يُعْرَضُونَ عَلَىٰ ربھم وَ يَقُولُ الاشھاد ھٰؤلاء الَّذِينَ كَذَبُوا عَلَىٰ ربھم ۚ أَلَا لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الظّٰلِمِیْنَ © الَّذِينَ يَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ و یبغونھا عِوَجًا و ھم بِالْآخِرَةِ هُمْ كَافِرُونَ ﴿أُولَٰئِكَ لَمْ يَكُونُوا مُعْجِزِينَ فِي الْأَرْضِ وماکان لھم مِنْ دُونِ اللَّهِ مِنْ أَوْلِيَاءَ ۘ یضٰعف لھم الْعَذَابُ ۚ مَا كَانُوا يَسْتَطِيعُونَ السَّمْعَ وَمَا كَانُوا يُبْصِرُونَ ﴿ أُولَٰئِكَ الَّذِينَ خَسِرُوا انفسھم وَضَلَّ عنھم ماکانوا يَفْتَرُونَ لاجرم انھم فِي الْآخِرَةِ ھم الْأَخْسَرُونَ ﴾
‹ Previous page Next page › Contents of July 1983 All issues