Al-Risala · August 1983 · page 15

Gurinder Singh Mandla: Broke school rules

الرسالہ، اگست ۱۹۸۳، صفحہ ۱۵

یہاں پیدائش کے بعد فوراً ہی بچہ کو حکومت سے وظیفہ لینے کا حق ہو جاتا ہے۔ خواہ وہ بچہ ایک ایسے ماں باپ کا ہو جو یہاں اپنے ملکی پاسپورٹ پر مقیم ہیں۔ آپ کو صرف ایک بار ضروری فارم لینے کے لئے متعلقہ دفتر جانا پڑے گا۔ آپ فارم پر کر کے بھیج دیجئے اور ڈاک سے آپ کے یہاں ہر مہینہ چک کے ذریعہ وظیفہ کی رقم آتی رہے گی۔ لندن کے لوگ اگرچہ ایشیائی لوگوں سے نفرت کرتے ہیں۔ مگر قانونی طور پر ان کے جو حقوق ہیں ان کو دینے میں کبھی ان کے ساتھ امتیاز نہیں برتا جاتا۔ ایشیائیوں سے امتیازی سلوک کرنا اپنے نظام کو خراب کرنے کی قیمت پر ہوگا ، اور وہ پسند نہیں کرتے کہ دوسروں کی ضد میں خود اپنے نظام کو خراب کر لیں۔

ایشیائی لوگوں سے امتیاز کی بات مجھ سے یہاں کے کچھ ایشیائی لوگوں نے کہی۔ اس کے بعد میں نے اس کا ذکر ایک انگریز سے کیا۔ اس نے کہا کہ یہ جنرلائزیشن ہے۔ یعنی جزئی واقعات کو عمومی واقعات بنا دیا گیا ہے۔ اس نے کہا کہ انگریزوں کے اندر نسلی تعصب نہیں پایا جاتا۔ عام انگریز ایشیائی لوگوں کو بھی اسی نظر سے دیکھتا ہے جس نظر سے وہ خود اپنے درمیان ایک دوسرے کو دیکھتا ہے۔ پرانے انگریز جنہوں نے نو آبادیاتی زمانہ دیکھا ہے ان میں کچھ احساس برتری ضرور ہے۔ مگر نئی نسل کے نوجوانوں میں ایسا بالکل نہیں۔

میں اب تک جن جن ملکوں میں گیا ہوں ، ان میں کم از کم ایرپورٹ پر مجھے سب سے زیادہ بہتر اخلاق کا ثبوت لندن میں ملا ہے۔ مثلاً نیویارک کے ایرپورٹ پر جن امریکی نوجوانوں سے میرا سابقہ پیش آیا ان میں سے اکثر کے اندر میں نے احساس برتری کی جھلک دیکھی۔ مگر لندن کے ہوائی اڈہ پر جو انگریز نوجوان ڈیوٹی پر متعین تھے ۔ انہوں نے ہمیشہ نرمی اور شرافت کا ثبوت دیا۔ ممکن ہے اس کی وجہ یہ ہو کہ انڈیا اور انگلستان کے درمیان تعلقات دوسرے تمام ملکوں کے مقابلہ میں زیادہ گہرے ہیں۔ اس کی ایک دلچسپ مثال یہ ہے کہ ہندوستان اور بیرونی دنیا کے درمیان ٹیلی فونی کا ربط سب سے پہلے انگلینڈ کے واسطہ سے قائم ہوا۔ ایشیا اور یورپ کے یہ دو اہم ملک یکم مئی ۱۹۳۳ء کو ٹیلی فون کے ذریعہ مربوط ہوئے۔ آج بھی یہ حال ہے کہ ہندوستان سے بیرونی ٹیلی فون ٹرافک کا تقریباً چالیس فی صد حصہ لندن ہو کر گزرتا ہے۔

اس ٹیلی فون ربط کی پچاس سالہ تقریب ۳ مئی ۱۹۸۳ کو لندن اور نئی دہلی میں بیک وقت منائی گئی ۔ اس موقع پر تقریب کا آغاز کرتے ہوئے وزیر اعظم مسز اندرا گاندھی نے وزیر اعظم انگلستان مسز مارگریٹ تھیچر سے ٹیلی فون پر بات کی۔

‹ Previous page Next page › Contents of August 1983 All issues

Printed page