Al-Risala · August 1983 · page 29

” جہان میں آگ لگنے کا ڈر ہے “

الرسالہ، اگست ۱۹۸۳، صفحہ ۲۹

تذکیر القرآن آپ کی قوم نے آپ کی بات نہیں مانی۔

اس کی وجہ لوگوں کی ظاہر پرستی تھی۔ انسان کی گمراہی کی نظریاتی طور پر بہت سی قسمیں ہیں۔ مگر حقیقت کے اعتبار سے ہر دور کے انسانوں کی گمراہی صرف ایک رہی ہے۔ اور وہ ہے ظاہر پرستی یا دنیا پسندی۔ دنیا پرست لوگ ، عین اپنے مزاج کے مطابق ، دنیوی چیزوں کو حق اور ناحق کا معیار سمجھتے ہیں ۔ وہ شعوری یا غیر شعوری طور پر یہ فرض کر لیتے ہیں کہ جس کے پاس ظاہری رونقیں ہوں وہ حق پر ہے اور جو دنیا کی رونقوں سے محروم ہو وہ ناحق پر۔

خدا کا داعی جب اٹھتا ہے تو اپنے ہم عصروں کو وہ صرف انسانوں میں سے ایک انسان نظر آتا ہے ۔ دنیوی اعتبار سے اس کے گرد و پیش بڑائی کا کوئی خصوصی نشان نہیں ہوتا۔ دوسری طرف یہ ہوتا ہے کہ وہ جس دین کا علم بردار ہوتا ہے اس کے ساتھ چونکہ ابھی تک دنیوی فائدے وابستہ نہیں ہوتے ، اس لئے اس کی طرف بڑھنے والے زیادہ وہ تہی دست لوگ ہوتے ہیں جنہیں ایک نئے دین " کو اختیار کرنے کے نتیجہ میں کچھ کھونا پڑے۔ یہ صورت حال خاص طور پر ، وقت کے بڑوں کے لئے ، فتنہ بن جاتی ہے ۔ وہ سمجھ لیتے ہیں کہ جب دنیا ان کے ساتھ نہیں ہے تو حق بھی ان کے ساتھ نہیں ہو سکتا ۔ حتیٰ کہ قوم میں ایسے لوگ بھی نکلتے ہیں جو ان کو جھوٹا اور دھوکا باز کہنے سے بھی دریغ نہ کریں ۔

قَالَ يُقَوْمِ اَرَءَيْتُمْ إِنْ كُنْتُ عَلَى بَيِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّي و اٰتٰنی رَحْمَةً مِّنْ عِنْدِهِ فَعُمِّيَتْ عَلَيْكُمْ أَنُلْزِمُكُمُوهَا وَأَنْتُمْ لَهَا كَرِهُونَ ﴿۲۸﴾ وَيَقَوْمِ لَا اَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مَالًا ۖ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَى اللَّهِ ۚ وَمَا أَنَا بِطَارِدِ الَّذِينَ آمَنُوا ۙ إِنَّهُمْ مُلْقَوْ رَبِّهِمْ وَلَكِنِّي أَرَاكُمْ قَوْمًا تَجْهَلُونَ ﴿۲۹﴾ وَيَقَوْمِ مَنْ يَنْصُرُنِي مِنَ اللَّهِ إِنْ طَرَدْتُهُمْ ۚ أَفَلَا تَذَكَّرُونَ وَلَا أَقُولُ لَكُمْ عِنْدِي خَزَائِنُ اللَّهِ وَلَا أَعْلَمُ الْغَيْبَ وَلَا أَقُولُ إِنِّي مَلَكٌ وَلَا أَقُولُ لِلَّذِينَ تَزْدَرِي أَعْيُنُكُمْ لَنْ يُؤْتِيَهُمُ اللَّهُ خَيْرًا ۖ اللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا فِي أَنْفُسِهِمْ ۖ إِنِّي إِذًا لَمِنَ الظَّالِمِينَ ﴿۳۱﴾ نوح نے کہا اے میری قوم ، بتاؤ اگر میں اپنے رب کی طرف سے ایک روشن دلیل پر ہوں اور اس نے مجھ پر اپنے پاس سے رحمت بھیجی ہے ، مگر وہ تم کو نظر نہ آئی تو کیا ہم اس کو تم پر چپکا سکتے ہیں جب کہ تم

‹ Previous page Next page › Contents of August 1983 All issues

Printed page