دعا
الرسالہ، جنوری ۱۹۸۳، صفحہ ۴۴
لھم صہیب ارأیتم ان جعلت لكم مالی اتخذون پہنچے جس درجہ میں تم اب ہو۔ تم چاہتے ہو کہ اپنے سبیلی۔ قالوا نعم۔ قال فانی جعلت لكم مالی ۔ جان و مال کے ساتھ یہاں سے چلے جاؤ تو خدا کی قال فبلغ ذلك رسول الله صلى الله عليه وسلم قسم ایسا کبھی نہیں ہوگا۔ حضرت صہیب نے ان سے فقال ربح صہیب ربح صہیب۔ کہا، اگر میں اپنا مال تمھارے حوالے کر دوں تو تم (سيرة النبی لابن هشام، الجزئوالثانی، صفحه ۸۹) مجھ کو جانے دو گے۔ انھوں نے کہا، ہاں۔ حضرت صہیب نے کہا پھر میں نے اپنا مال تمھارے حوالے کیا۔ راوی کہتے ہیں کہ یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچی تو آپ نے فرمایا: صہیب کی تجارت کامیاب رہی، صہیب کی تجارت کامیاب رہی۔
مذکورہ حدیث میں مال کے مقابلہ میں لڑ کر جان دینا اگر مطلق معنوں میں ہو تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو چاہتے تھا کہ حضرت صہیب کو ناکامی کا الزام دیں نہ کہ انھیں کامیابی کا کریڈٹ عطا فرمائیں۔ ۷۔ ہجرت کے چھٹے سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عمرہ کے ارادہ سے مدینہ سے روانہ ہوئے۔ مکہ کے قریب حدیبیہ کے مقام پر پہنچے تو قریش نے آگے بڑھ کر روکا۔ اس موقع پر فریقین کے درمیان صلح کی گفت و شنید ہو رہی تھی کہ وہاں ابو جندل بن سہیل آگئے۔ انھوں نے اسلام قبول کر لیا تھا۔ اس کی وجہ سے مکہ والے ان کو سخت تکلیفیں دے رہے تھے اور ان کے پیروں میں لوہے کی زنجیریں ڈال دی تھیں۔ انھوں نے جب سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب حدیبیہ میں ہیں تو وہ کسی طرح بھاگ کر مکہ سے حدیبیہ پہنچے۔ اس وقت بھی ان کے پیروں میں بیڑیاں تھیں اور ان کا جسم خون آلود ہو رہا تھا۔ ان کو دیکھ کر قریش کے سردار سہیل بن عمرو (ابو جندل کے والد) نے کہا کہ ابو جندل کو ہمیں واپس کرو۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب نے بہت چاہا کہ انھیں دوبارہ مکہ نہ بھیجا جائے۔ مگر سہیل بن عمرونے کہا کہ اگر آپ نے ابو جندل کو ہمارے حوالے نہ کیا تو ہم آپ سے کسی طرح کی کوئی صلح نہیں کریں گے۔
یہ بڑا جذباتی لمحہ تھا۔ ابو جندل بیڑیوں میں خون آلود سامنے کھڑے تھے۔ انھوں نے کہا: اے مسلمانو! کیا میں مشرکین کی طرف لوٹا دیا جاؤں گا، حالانکہ میں اسلام قبول کر چکا ہوں۔ کیا تم لوگ دیکھتے نہیں کہ ان لوگوں نے مجھے کس قدر عذاب پہنچایا ہے۔ اس کے باوجود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو مکہ کی طرف لوٹا دیا اور ان سے کہا:
‹ Previous page Next page › Contents of January 1983 All issues