Al-Risala · October 1983 · page 11

دوبارہ زمین پر

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۳، صفحہ ۱۱

ہاتھ کو اٹھا کر زور سے پہلے ہاتھ پر ماروں تو وہ چھوٹ جائے گا ۔ مگر اس وقت میں ایسا کرنے پر قادر نہ تھا ۔ کیونکہ سارے جسم کی طرح اس وقت میرا دوسرا ہاتھ بھی بالکل بے حرکت تھا ۔ میرا ذہن اس وقت بالکل معتدل حالت میں تھا اور میں کسی گھبراہٹ کے بغیر مختلف قسم کی باتیں سوچ رہا تھا ۔ مثلاً یہ کہ اب میں موت کے بالکل آخری کنارے پر پہنچ چکا ہوں ۔ شاید اگلے چند لمحے کے اندر میں موجودہ دنیا سے گزر کر دوسری دنیا میں داخل ہو جاؤں گا ۔ اگر چہ میں آخرت کو نہیں دیکھ رہا تھا مگر یہ احساس مجھ پر فرض و طاری تھا کہ میرے اور آخرت کے درمیان اب ایک قدم سے زیادہ کا فاصلہ نہیں ۔

یہ وہ زمانہ تھا جب کہ اسلامی مرکز کے پہلے اجتماع (بھوپال ، ۱۴ - ۱۸ اپریل ۱۹۸۳) کا اعلان الرسالہ میں شائع ہو چکا تھا ۔ چنانچہ اس وقت میرے ذہن میں بار بار یہ بات آ رہی تھی کہ اعلان کے مطابق بہت سے اللہ کے بندے مذکورہ تاریخ کو بھوپال آئیں گے ۔ اور میری موت کی خبر سن کر واپس چلے جائیں گے ۔ یہ خیال بھی ہوتا تھا کہ میں نے قرآن کی ایک تذکیری تفسیر شروع کی تھی ، اب وہ شاید ہمیشہ کے لئے نا تمام رہ جائے گی ۔ میں یہ بھی سوچ رہا تھا کہ میں نے ایک مشن شروع کیا تھا مگر میں اس مشن کی تکمیل سے پہلے اس دنیا سے چلا جاؤں گا ۔ یہ یاد بھی آتی تھی کہ اس وقت میری جیب میں ایسا کوئی کاغذ نہیں جس میں میرا نام و پتہ لکھا ہوا ہو ، اور یہ علاقہ سب غیر مسلموں کا ہے ، وہ لوگ کیسے مجھے پہچانیں گے کہ میں کون ہوں ۔ پھر اپنی بے بسی کی طرف خیال جاتا تھا کہ انسان کس قدر بے بس ہے ، اس وقت بھی میں پورے شعور کے ساتھ زندہ موجود تھا ۔ مگر میرے جسم کے اوپر سے میرا کنٹرول بالکل ختم ہو چکا تھا ۔

تاہم سارے جسم میں ایک استثناء تھا ۔ اور وہ زبان کا تھا ۔ میرا جسم اگر چہ پورا کا پورا بے حرکت تھا ۔ مگر زبان حیرت انگیز طور پر حرکت میں تھی ۔ وہ برابر بالکل معتدل انداز میں یا اللہ ، یا اللہ کہے جا رہی تھی ۔ میری زبان اس وقت یا اللہ کہہ رہی تھی اور میرا ذہن بے بسی کے ساتھ یہ سوچ رہا تھا کہ اب میں کس طرح اس سے بچ سکتا ہوں ۔

مگر ۵ منٹ گزرے تھے کہ اچانک نامعلوم طور پر بجلی نے میرا ہاتھ چھوڑ دیا ۔ میرا ہاتھ تاروں سے الگ ہو کر جنکشن باکس کے باہر آ گیا ۔ مجھے ایسا محسوس ہوا گویا اب تک میں کسی اور عالم میں تھا ، اب دوبارہ اپنی سابقہ دنیا میں واپس آ گیا ہوں ۔ میں نے اپنے آپ کو پانی کے گڑھے

‹ Previous page Next page › Contents of October 1983 All issues

Printed page