دوبارہ زمین پر
الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۳، صفحہ ۱۴
میری انگلیاں بڑی حد تک سن ہو چکی تھیں۔ اعصاب کی نسیں جل گئی تھیں جس کا نتیجہ تھا کہہ دائیں ہاتھ کا انگوٹھا اور اس سے ملی ہوئی شہادت کی انگلی قلم پکڑنے کی طاقت کھو چکی تھیں۔ میں قلم ہاتھ میں لے کر لکھنے کی کوشش کرتا تو انگلیوں کی پکڑ اتنی کمزور رہتی کہ قلم ہاتھ سے چھوٹ کر گر تا۔ اپنا یہ حال دیکھ کر اکثر میری آنکھوں سے بے بسی کے آنسو نکل پڑتے اور زبان پر یہ الفاظ آجاتے۔ ”یہ انگلیاں کیا دوبارہ قلم نہ پکڑ سکیں گی “ اسی درمیان میں مسٹر جان محمد بٹ (انگریز نو مسلم) انگلینڈ سے آئے اور ۲ مارچ کی شام کو مجھ سے نرسنگ ہوم میں ملے۔ انہوں نے مجھے ایک قلم ہدیہ پیش کیا جو وہ انگلینڈ سے خرید کر میرے لئے لائے تھے ۔ قلم کے بارہ میں انہیں میرے ذوق کا علم تھا۔ انہوں نے لندن میں میری پسند کا قلم تلاش کیا مگر وہاں ان کو نہیں ملا۔ پھر انہوں نے اکسفورڈ سے ایک قلم خریدا۔ یہ مانٹ بلانک (Mont Blanc) تھا جو جرمن کمپنی تیار کرتی ہے۔
اس وقت مسٹر محمد اطہر صدیقی نرسنگ ہوم میں میرے کمرہ میں موجود تھے۔ انہوں نے جان محمد صاحب سے اچانک ایک سوال کیا۔ ”یہ قلم آپ نے وہاں کس روز خریدا “، انہوں نے بتایا کہ سنیچر کے روز۔ اس کے بعد اطہر صدیقی صاحب نے مجھ سے مخاطب ہو کر کہا: دیکھئے، یہ حادثہ آپ کو اتوار کی شام کو دہلی میں پیش آیا۔ اور اس سے ایک دن پہلے سنیچر کو خدا آپ کے لئے انگلینڈ میں قلم خرید وار ہا تھا۔ یہ اس بات کا شگون ہے کہ علم خدا وندی میں یہ مقدر ہے کہ آپ کی انگلیاں دوبارہ ٹھیک ہوں۔ اور وہ دوبارہ اسی طرح قلم پکڑیں جس طرح وہ پہلے قلم پکڑتی تھیں ۔
یہ بات یقینی طور پر میرے لئے بہت خوش کن تھی ۔ مگر اس وقت میری انگلیوں ، خاص طور پر انگوٹھ کی حالت ایسی تھی کہ مجھے محسوس ہوا کہ موصوف شاید میری تسلی کی خاطر ایسا کہ رہے ہیں ۔ اس زمانہ میں میرا حال یہ تھا کہ میں کسی کو کوئی چیز ہاتھ میں لئے ہوئے دیکھتا اور اس کے انگوٹھ کی پکڑ پر نگاہ پڑ جاتی تو اس کے اوپر مجھ کو عجیب قسم کا رشک آتا۔ اس کی خوش قسمتی اور اپنی بے بسی کو سوچ کر دل کی عجیب حالت ہو جاتی۔
اسی دوران ایک روز ایسا ہوا کہ اچانک مجھ پر ایک عجیب تجربہ گزرا۔ ایک لمحہ کے اندر ایک کتاب (God Arises) کی پوری تھیم میرے ذہن میں آگئی ۔ جبکہ ابھی میرا ہاتھ لکھنے کے قابل نہیں ہوا تھا۔ یہ تجربہ میں نے اپنی ڈائری کے صفحہ ۵۵ پر اپنے اسی ہاتھ سے لکھا۔ اس
‹ Previous page Next page › Contents of October 1983 All issues