Al-Risala · October 1983 · page 15

دوبارہ زمین پر

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۳، صفحہ ۱۵

تحریر کا عکس یہاں دیا جا رہا ہے۔ اس کو دیکھئے، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ کوئی انسانی تحریر نہ ہو بلکہ کوئی چڑیا کا غضر چلی ہو اور اس کے چلنے سے کاغذ پر نشانات بن گئے ہوں : Monday April God Arises 19 اپریل ۱۹۶۲ کو اچانک کالی دیعی تمہم دمن مرا آگ تیراسی سرا ہائم لکھنے سکتے حامل ہیں سرا کہا۔

ایسے وقت میں ایک نئی کتاب کی تمیم ذہن میں آنا گویا خدائی اشارہ تھا کہ ابھی میری مدت کار ختم نہیں ہوئی۔ ابھی مجھ کو مزید لکھنے کی توفیق ملے گی ۔

میں ۲۸ فروری ۱۹۸۲ کی شام کو ہمدرد نرسنگ ہوم (نئی دہلی) میں داخل ہوا اور ۱۸ مارچ ۱۹۸۲ کی شام کو وہاں سے ڈسچارج ہو کر واپس اپنے مکان پر آیا۔ وہاں اکسرے کے ذریعہ معلوم ہوا کہ میرے داہنے شانہ پر فریکچر ہے۔ گڑھے میں میں اسی کے بل گرا تھا۔ ہمدرد نرسنگ ہوم میں میری کیفیت یہ تھی کہ میرا اپنا ہلانا ہاتھ شانے سے لیکر انگلیوں تک تقریباً بیکار ہو رہا تھا۔ میں اس ہاتھ سے اپنا کمر بند بھی نہیں باندھ سکتا تھا اور نہ کرتا پہن سکتا تھا۔ نماز بھی بستر پر لیٹے لیٹے پڑھتا تھا۔ ہمدرد نرسنگ ہوم میں روزانہ میرے فریکچر پر اور ہاتھ کے زخم پر پٹی کی جاتی تھی اور اینٹی بایوٹک دوائیں کھلائی جاتی تھیں ، اسی حال میں صبح و شام گزر رہے تھے۔

ایک روز ایسا ہوا کہ عیادت کی غرض سے آنے والے لوگ نرسنگ ہوم میں میرے کمرہ میں جمع تھے۔ کسی نے کہا کہ آپ کا یہ حادثہ حکومت کی غفلت سے ہوا ہے۔ سڑک کے محکمہ نے سڑک کے کنارے گڑھا کھودا اور اس کو بھرے بغیر چھوڑ دیا۔ بجلی کے محکمہ نے بجلی کے کھمبے کے جنکشن باکس پر ڈھکن نہیں لگایا۔ آپ حکومت میں اپنے لئے معاوضہ کی درخواست دیدیں۔ حکومت میں بعض بڑے عہدیدار آپ کے قدر دان ہیں اور آپ کی تحریر میں نہایت پابندی سے پڑھتے ہیں۔ وہ آپ کی سفارش کر دیں گے اور آپ کے لئے معقول رقم منظور ہو جائے گی ۔ میں اس وقت چپ رہا۔ جب وہ لوگ چلے گئے اور مجھے تنہائی ہوئی تو میں نے سوچا کہ اس قسم کی تجویز پیش کرنے والے شاید اس بات سے مایوس ہو چکے ہیں کہ میرا ہاتھ دوبارہ پہلی حالت کی طرف واپس آئے۔ اس لئے وہ اس طرح کی تجویز پیش کر رہے ہیں۔ مگر کیا میں بھی اس کو تسلیم کر کے معاوضہ کی درخواست پیش کر دوں۔ یہ سوچتے ہوئے میری آنکھوں سے آنسو نکل آئے۔ اور میں نے کہا کہ خدایا اگر وہ لوگ ایک کرور

‹ Previous page Next page › Contents of October 1983 All issues

Printed page