Burns never return
الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۳، صفحہ ۱۷
حقیقت اس کے بالکل برعکس تھی۔ اگرچہ اب بھی میں خدا سے بہتر امید لگائے ہوئے تھا مگر عملی صورت حال یہ تھی کہ بظاہر اس کمی کوئی امید نظر نہیں آتی تھی کہ میری انگلیاں دوبارہ اس قابل ہو جائیں گی کہ وہ پہلے کی طرح کام کر سکیں۔
میری ڈائری میں ۱۰ مارچ ۱۹۸۴ کی تاریخ کے ساتھ حسب ذیل الفاظ درج ہیں ۔ " بجلی کے حادثہ کو آج ۱۰ دن ہو گئے۔ مگر کلائی پر ابھی تک گہرا زخم ہے اور میری انگلیاں ابھی بڑی حد تک سن ہیں اور کمزور ہیں۔ وہ قلم پکڑنے کے قابل نہیں (یہ سطریں ۱۰ مارچ کی صبح کو میں خود بمشکل لکھ رہا ہوں )
۱۰ مارچ کی شام کو طبیعت پر بڑا اثر تھا، "کیا میری انگلیاں اب دوبارہ پہلے کی طرح قلم پکڑنے کے قابل نہ ہوں گی ۔ " وہ انگلیاں جن سے میں فیضان خداوندی کو کاغذ پر رقم کرتا تھا، کیا اب پھر متحرک نہ ہوں گی۔ رات کو نمازِ عشاء کےبعد میں نے دعا کی کہ خدایا صبح تک کوئی ایسی واضح علامت ظاہر کر دے جس سے مجھے اعتماد ہو جائے کہ میری انگلیاں دوبارہ پہلے کی طرح درست ہو جائیں گی چنانچہ رات کو دو خواب دیکھے۔ پہلا خواب جس کی تفصیل اچھی طرح یاد نہیں یہ تھا کہ میرے ہاتھ کو پوری طرح درست ہونے میں ۴۰ دن لگیں گے۔ یہ خواب اگر چہ پوری طرح یاد نہیں تاہم ۴۰‘‘ دن کا لفظ بخوبی یاد ہے ۔
دوسرا خواب بہت صاف تھا اور مجھے اچھی طرح یاد ہے۔ وہ یہ کہ میں کنویں پر ہوں اور پانی سے بھرا ہوا گھڑا دونوں ہاتھوں سے کھینچ کر نکال رہا ہوں۔ کنواں کافی بڑا اور پرانا سا ہے۔ اس کے دونوں طرف تھونی گاڑ کر اس کے اوپر ایک لمبی لکڑی رکھی ہوئی ہے۔ اس لکڑی کے بیچ میں ایک پہیہ ہے۔ اس پہیہ کے اوپر سے رسی ڈال کر ڈول کنویں میں ڈالی جاتی ہے ۔ ڈول کافی وزنی ہے۔ اس لیے میں اس کو مشکل سے کھینچ رہا ہوں۔ مگر یہ مشکل ڈول کے غیر معمولی طور پر بڑا ہونے کی وجہ سے ہے، ورنہ میرے ہاتھ کی پکڑ میں کوئی کی نہیں ۔ میرا ہاتھ اس کو اسی طرح پکڑے ہوئے ہے جس طرح حادثہ سے پہلے تندرستی کی حالت میں پکڑتا تھا۔ انگلیوں میں یا کلائی میں کسی قسم کی کمزوری کا احساس نہیں۔ اس کے دو دن بعد پھر خواب دیکھا کہ ہاتھ میں جہاں زخم تھا وہ بالکل چکنا تقریباً پہلے کی طرح ہو گیا ہے۔ البتہ دولال دھاریاں دائیں بائیں نظر آتی ہیں۔ ۱۲ مارچ ۱۹۸۴ کو صاحبزادہ حسن صاحب (مراد آباد) میرے یہاں آئے اور زخم کو دیکھنے کے بعد میری ڈائری میں حسب ذیل سطریں لکھیں :
‹ Previous page Next page › Contents of October 1983 All issues