You are too late.
الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۳، صفحہ ۲۱
خواب کے مطابق ابتدا ہی میں نے سمجھا تھا کہ "ہم دن، ، میں میرا ہاتھ صحیح ہو جائے گا۔ مگر بعد کو سمجھ میں آیا کہ اس سے مراد آغاز صحت تھا نہ کہ تکمیل صحت ۔ حادثہ کے ٹھیک چالیسویں دن میری کلائی کی اسکن گریٹنگ ہوئی۔ اور اسکن گریٹنگ ہی وہ عمل تھا جس کے بعد میرا بھیانک زخم بھرا اور دھیرے دھیرے ہاتھ بالکل صحیح ہو گیا۔ خواب بالکل درست تھا، البتہ جب میں نے اس کی تعبیر کی تو مدت کے تعین میں تھوڑی سی غلطی کر دی ۔
بجلی کا لگنا کتنا خطرناک ہے ، اس کا اندازہ اس سے ہو سکتا ہے کہ ۶ جون ۱۹۸۳ کو ایک بس مظفر پور (بہار) کی ایک سڑک سے گزر رہی تھی۔ ایک جگہ سڑک پر بجلی کا ایک تار لٹک رہا تھا جس میں بجلی کا کرنٹ موجود تھا۔ یہ تار بس سے چھو گیا۔ اس کے بعد یہ ہوا کہ فوراً پوری بس میں بجلی دوڑ گئی۔ چالیس مسافر اسی وقت بجلی لگنے سے مر گئے۔ دوسرے بارہ آدمی جزئی طور پر جل گئے اور بے ہوش حالت میں اسپتال پہنچائے گئے (ٹائمس آف انڈیا نئی دہلی ۷ جون ۱۹۸۳)
مجھے بھی اسی بجلی سے سابقہ پیش آیا ۔ جو مذکورہ بس کے مسافروں کو پیش آیا تھا مگر یہ خدائی معجزہ ہے کہ میں حیرت انگیز طور پر اس سے بچ گیا۔ اور میرا پورا جسم اس کے اثرات سے محفوظ رہا۔ اس پر میں اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے۔
عجیب اتفاق کہ جس زمانہ میں یہ حادثہ پیش آیا اسی زمانہ میں میرے دو پروگرام پیشگی طور پر مقرر ہو چکے تھے ایک ، اسلامی مرکز کا پہلا اجتماع ، ۱۷۔ ۱۸ - ۱۸ اپریل ۱۹۸۲ کو بھوپال میں۔ دوسرا، دورے کا پروگرام اپریل ۱۹۸۲ کے آخری ہفتہ ، بمبئی میں ان دونوں پروگراموں کا اعلان ماهنامه الرساله میں دیا جا چکا تھا۔ مگر مذکورہ حادثہ نے سارے معاملے کو درہم برہم کر دیا۔ چنانچہ بمبئی کے دورہ کا پروگرام ملتوی کر دیا گیا۔ اور اس سلسلہ میں منتظمین کو معذوری کا خط لکھ دیا گیا۔ البتہ بھوپال کا اجتماع کافی مشورہ کے بعد باقی رکھا گیا۔ مگر عین انہی دنوں میں صفدر جنگ اسپتال میں داخل تھا۔ اس لئے پہلے دن کی کاروائی میں شریک نہ ہو سکا ۔ البتہ دوسرے دن کی کاروائی میں شرکت کی۔ اس کی صورت یہ ہوئی کہ رات کو گرینڈ ٹرنک ایکسپریس سے روانہ ہوکر ۱۸؍ اپریل کی صبح کو بھوپال پہنچا اور پھر اسی دن شام کو دوبارہ گرینڈ ٹرنک ایکسپریس سے سوار ہو کر ۱۹ اپریل کی صبح کو دھلی آگیا ۔ جاتے ہوئے میں صفدر جنگ اسپتال کے بستر سے اٹھ کر اسٹیشن گیا تھا اور دوبارہ واپسی
‹ Previous page Next page › Contents of October 1983 All issues