You are too late.
الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۳، صفحہ ۲۲
میں اسٹیشن سے آکر اسپتال کے بستر پر لیٹ گیا۔
بھوپال کے اجتماع میں پہلے دن میری دو تقریریں مولا نا محسن عثمانی ندوی نے پڑھ کر سنائیں۔ یہ دونوں تقریریں میں نے کچھ املا کرائی تھیں اور کچھ خود اپنے زخمی ہاتھ سے لکھی تھیں۔ لکھنے کی صورت یہ تھی کہ میں قلم کو شہادت کی انگلی اور درمیان کی انگلی کے درمیان پکڑ کر لکھتا تھا۔ کیونکہ انگوٹھا اس وقت قلم پکڑنے کے قابل نہیں ہوا تھا۔
یہ ماجرا جو میرے ساتھ گزرا اس کا شاید سب سے زیادہ خاص پہلو یہ ہے کہ اس کے ذریعہ سے مجھ کو مادہ (Matter) اور ذہن (Mind) کا فرق بتایا گیا۔ میں نے اس کے دوران مادہ کی فنا پذیری کو دیکھا اور اس کے مقابلہ میں ذہن کے غیر فنا پذیر ہونے کا تجربہ کیا۔ عین اس وقت جبکہ بجلی کے طاقتور کرنٹ کی زد میں آکر میرا جسم پوری طرح مردہ ہو چکا تھا، میرا ذہن پوری طرح زندہ تھا۔ میں نے ذاتی تجربہ کے ذریعہ شعوری طور پر یہ جانا کہ فنا کے قوانین صرف انسان کے مادی جسم پر وارد ہوتے ہیں، مادہ اس کے ذہن یا روح پر وارد نہیں ہوتے۔ یہ گویا فانی کے اندر باقی کو دیکھنا تھا ۔ طبعی دنیا کے ماوراء ایک غیر طبعی دنیا کا مشاہدہ کرنا تھا۔ مخلوق کی سطح کے وجود کے درمیان خدائی سطح کے وجود کا عرفان حاصل کرنا تھا۔
یہاں ایک لطیفہ قابل ذکر ہے ۔ ۱۲ نومبر ۱۹۸۳ کو میں دہلی سے حیدر آباد جا رہا تھا۔ پالَم ائیر پورٹ پر پہنچا تو وہاں اسکن سرجری کے مذکورہ ماہر ڈاکٹر جے ایل گپتا بھی موجود تھے۔ وہ اب صفدر جنگ اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ہو چکے ہیں ۔ اس وقت وہ چنڈی گڑھ جا رہے تھے۔ ڈاکٹر گپتا مجھ کو دیکھتے ہی فوراً پہچان گئے۔ اور میرا حال پوچھنے لگے۔ میں نے کہا: ڈاکٹر صاحب! آپ نے کہا تھا مجھ کو ٹھیک ہونے میں کم از کم تین سال لگیں گے ۔ مگر میں تو خدا کے فضل سے تین مہینہ میں بالکل اچھا ہو گیا۔ وہ ہنسنے لگے اور کہا اچھا کسی دن اسپتال آئیے۔ پھر بات بدل کر اپنے ساتھی کی طرف مخاطب ہوئے اور ان سے میرا تعارف کراتے ہوئے کہا :
He is a member of Parliament, very close to the Prime Minister. (یہ ہندوستانی پارلیمنٹ کے ممبر ہیں اور وزیر اعظم سے ان کے بہت قریبی تعلقات ہیں) ڈاکٹر گپتا کا مذکورہ بیان خلط مبحث کے سوا اور کچھ نہیں۔ کیونکہ میں نہ پارلیمنٹ کا ممبر ہوں اور نہ وزیر اعظم ہند سے میرا قریبی تعلق ہے۔ قصہ صرف یہ ہے کہ نائب صدر جمہوریہ ہند
‹ Previous page Next page › Contents of October 1983 All issues