Al-Risala · October 1983 · page 23

Self will not accept not-self

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۳، صفحہ ۲۳

جناب محمد ہدایت اللہ صاحب ماہنامہ الرسالہ شوق سے پڑھتے ہیں۔ ان کو جب معلوم ہوا کہ میں صفدر جنگ اسپتال میں ہوں تو انہوں نے ڈاکٹر گپتا کے نام ایک خط بھجوایا اور پھر سکریٹری سے ٹیلی فون کرایا جس میں میری خیریت پوچھی گئی تھی اور ڈاکٹر گپتا سے کہا گیا تھا کہ نائب صدر جمہوریہ ہند مجھ کو دیکھنے کے لئے اسپتال آنا چاہتے ہیں۔ ۔ یہ اصل واقعہ تھا جو گڈمڈ ہو کر ان کے ذہن میں یوں بن گیا کہ میں پارلیمنٹ کا ممبر ہوں اور وزیر اعظم ہند کا بہت قریبی آدمی ہوں۔ معلوم دنیا کے بارہ میں انسان کے اندازے اتنے غلط ہوتے ہیں۔ پھر غیر معلوم دنیا کے بارہ میں اس کے اندازے اگر غلط ہوں تو اس میں تعجب کی کوئی بات نہیں۔

صفدر جنگ اسپتال کے اندر میں تین ہفتہ رہا۔ یہاں میں نے اپنے ساتھ اپنے لڑکے ثانی انہیںں خان کو رکھا تھا وہ ڈاکٹری کی کئی کتابیں لائے تاکہ فارغ اوقات میں اپنا مطالعہ جاری رکھ سکیں ۔ انہی میں سے ایک کتاب پروفیسر ولیم بائڈ (William Boyd) کی تھی جس کا نام پیتھا لوجی (A Textbook of Pathology) ہے۔ جب مجھے معلوم ہوا کہ میری چمڑے کی قلم بندی (Skin Grafting) ہونے والی ہے تو میں نے اس موضوع پر کچھ معلومات حاصل کرنا چاہا۔ اس سلسلہ میں مذکورہ کتاب کا متعلقہ باب اسپتال ہی میں پڑھ ڈالا۔

مصنف نے بتایا تھا کہ انسانی جسم میں اگر ایسا خون داخل کیا جائے جو آدمی کے اپنے بلڈ گروپ کا نہ ہو تو جسم اس کو قبول نہیں کرتا۔ اس کے اندر فوراً ضد جسم (Antibodies) پیدا ہو جاتے ہیں اور وہ خون باہر نکال دیا جاتا ہے۔ اسی طرح جلے یا کٹے ہوئے حصہ جسم پر قلم بندی ہوتی ہے اس کی محفوظ صورت یہ ہے کہ خود اپنے جسم کی کھال لے کر مقام ماؤف پر لگادی جائے۔ اس کو آٹو گرافٹنگ کہتے ہیں۔ اب اگر کسی مقام پر کھال کی قلم بندی (Skin Grafting) کرنی ہے اور وہاں کسی غیر متعلق جسم کی کھال لے کر لگادی گئی تو وہ چند دن ٹھیک رہے گی۔ مگر ایک ہفتہ کے اندر جسم اس کی اجنبیت کو پہچان لے گا۔ خون کا دوران اس مقام پر رک جائے گا کھال کا مذکورہ ٹکڑا کالا ہو جائے گا اور بالآخر الگ ہو کر گر جائے گا۔ اس کا ذکر کرتے ہوئے کتاب کے مصنف نے ایک عجیب جملہ لکھا تھا۔ اس نے لکھا کہ خودی غیر خودی کو قبول نہیں کرتی :

Self will not accept not-self

یہ جملہ پڑھ کر مّعاً مجھے خیال آیا کہ جب چھوٹے سلف کا یہ حال ہے کہ وہ غیر سلف کو قبول نہیں کرتا تو

‹ Previous page Next page › Contents of October 1983 All issues

Printed page