حیدر آباد میں پروگرام کی تفصیل
الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۳، صفحہ ۴۰
حیدر آباد میں پروگرام کی تفصیل
۱۲ نومبر ۱۹۸۲ مسجد سلیمہ خاتون میں خطاب ، قبل نماز جمعہ پریس کانفرنس ، ۳ بجے شام معززین شہر اور دانش وروں سے خطاب ، عزیز باغ ، نور خاں بازار ۱۳ نومبر خطاب ، ہنری مارٹن انسٹی ٹیُوٹ ، نامپلی اسٹیشن روڈ خطاب ، مولانا ابوالکلام آزاد انسٹی ٹیُوٹ ، قدیم باغ عام علماء کرام سے خطاب ، مسجد اعظم پورہ ۱۴ نومبر خطاب ، خواجہ کا چلہ ( قرآن ڈسیرت سوسائٹی ) مغل پورہ درس قرآن ، مسجد صحیفه ، اعظم پورہ خطاب ، مدینہ ٹیکنیکل کالج ، نام پلی خطاب ، نرساپور ، حیدر آباد ۱۵ نومبر درس قرآن ، مسجد عامر ہ ، عابد روڈ خواتین سے خطاب ، مولانا ابوالکلام آزاد انسٹی ٹیُوٹ خطاب ، جامع مسجد مشیر آباد حیدر آباد میں ماہنامہ الرسالہ کے ذریعہ ہمارے مشن کا ، کافی تعارف ہو چکا ہے ۔ تعلیم یافتہ طبقہ عام طور پر واقف ہے ۔ چنانچہ مقامی اخبارات میں جب میری آمد کا اعلان کیا گیا تو غیر معمولی طور پر بڑی تعداد میں لوگ میری تقریروں کو سننے کے لئے جمع ہوتے رہے ۔ چار دن کی تقریروں میں جو جگہ بھی اجتماع کے لئے مقرر کی گئی وہ کثرت تعداد کی وجہ سے ناکافی ثابت ہوئی ۔ دیکھنے والوں کا خیال تھا کہ حیدر آباد کے تعلیم یافتہ لوگ اتنی بڑی تعداد میں اس سے پہلے کسی اجتماع میں دیکھے نہیں گئے ۔
حیدر آباد سے واپسی کے بعد وہاں سے جو خطوط ہمارے دفتر کو موصول ہوئے ، ان میں سے ایک خط کے چند فقرے یہ ہیں ۔ " مولانا وحید الدین خان صاحب کے حیدر آباد کے حالیہ دورہ کے موقع پر یہاں کے مسلمانوں نے مولانا کو بڑے شوق اور ذوق سے سنا اور بہت پسند کیا ۔ لوگوں کے فکر نے ایک نئی کروٹ لی ہے ۔ واقعہ یہ ہے کہ بہت کم ایسا ہوا ہوگا کہ اہل علم اور خواص کا اتنا بڑا مجمع کسی فردِ واحد کو سننے کے لئے جمع ہوا ہو ۔ ذلك فضل الله يؤتيه من يشاء "
‹ Previous page Next page › Contents of October 1983 All issues