حیدر آباد میں پروگرام کی تفصیل
الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۳، صفحہ ۴۲
تھا وہاں سے ہم نے اپنا سفر شروع کیا ہے۔
میں نے مولانا محمد علی کی زندگی کے کچھ واقعات بیان کرتے ہوئے کہا کہ آخر عمر میں مولانا محمد علی اپنی سیاست سے مایوس ہو گئے تھے اور چاہتے تھے کہ یورپ جا کر اسلام کی تبلیغ کا کام کریں۔ وہ یقیناً اس کام کے اہل تھے۔ مگر ان کی عمر نے وفا نہ کی۔ اپنے ارادہ کی تکمیل سے پہلے وہ اس دنیا سے چلے گئے۔ میں نے کہا کہ تبلیغ و دعوت کا کام جس کو مولانا محمد علی نے آخر عمر میں کرنا چاہا تھا۔ یہی دراصل کرنے کا اصل کام ہے۔ ہم امت کو اسی خاص کام کے لئے اٹھانا چاہتے ہیں۔ اور اسی مقصد کے لئے ہم نے اسلامی مرکز قائم کیا ہے۔ ۱۲ نومبر کو ۳ بجے شام کے وقت حمایت نگر کے ایک ہال میں پریس کانفرنس ہوئی۔ اردو، انگریزی اور تلگو اخبارات کے نمائندے شریک ہوئے۔ پہلے میں نے ایک تقریر کی۔ یہ تقریر زیر نظر شمارہ میں الگ سے شائع کی جا رہی ہے۔ تقریر کے بعد اخباری نمائندوں نے سوالات کئے جن کے جوابات دئے گئے۔
اگلی صبح کو سب اخبارات میں اس کی رپورٹ شائع ہوئی۔ لوگوں کے بیان کے مطابق سب سے عمدہ اور جامع رپورٹ روزنامہ آندھرا پر بھا (تلگو) کی تھی۔ اس تلگو اخبار کے اسسٹنٹ ایڈیٹر مسٹر پی این سوامی دوبارہ انٹرویو لینے کے لئے میری قیام گاہ (حمایت نگر) پر آئے۔ انگریزی اخبار (دکن کرانیکل) میں پریس کانفرنس کی جو رپورٹ چھپی تھی اس کی نقل یہاں درج کی جا رہی ہے۔
ISLAMIC SCHOLAR IN CITY Hyderabad, Nov. 13, 1982. Maulana Wahiduddin Khan, an eminent Islamic scholar, regretted that a powerful ‘opinion-building’ media like the Press had resorted to sensational news-mongering that was more like an ‘inverted pyramid’—where news rested on the smallest sensational part. The Maulana, who is also the Editor of AL-RISALA-a religious monthly magazine - told newsmen yesterday that instead of clashing with the Government, the media should strive for changing the personality of an individual and the society. Such collective efforts would compel Governments to work for the good of its people whether they liked it or not, he declared. He urged people not to resort to revolutions and break traditions. Maulana Wahiduddin Khan is on a four-day mission to the city, propagating the ‘true tenets’ of Islam. The Islamic method of change, he says is evolutionary rather than revolutionary. Deccan Chronicle (Hyderabad), Sunday, November 14, 1982.
‹ Previous page Next page › Contents of October 1983 All issues