Your freedom ends where my nose begins
الرسالہ، نومبر ۱۹۸۳، صفحہ ۳۵
اٹلی کی فضا میں داخل ہو گئے " زمینی سواری کے لئے بار بار راستے کی رکاوٹیں حائل ہو جاتی ہیں اتنا طویل سفر مسلسل جاری رکھنا اس کے لئے ممکن نہیں۔ مگر خدا نے فضا کی صورت میں انسان کو ایسی کھلی سڑک دے دی ہے جہاں تمام رکاوٹوں سے بلند ہو کر انسان برابر اپنا سفر جاری رکھ سکتا ہے۔ اس واضح نشانی کے باوجود بہت سے لوگوں کا حال یہ ہے کہ وہ " زمینی " رکاوٹوں میں الجھے رہتے ہیں۔ ان میں یہ حوصلہ پیدا نہیں ہوتا کہ وہ " فضا " میں بلند ہو کر اپنی زندگی کے سفر کے لئے بلا رکاوٹ میدان حاصل کر لیں۔
ہوائی جہاز میں مطالعہ کے لئے رسالے دئے جاتے ہیں جن کو اصطلاح میں اندرونِ پرواز رسالہ (Inflight Magazine) کہا جاتا ہے۔ ایئر انڈیا میں اس قسم کا دو ماہی انگریزی میگزین مسافروں کو فراہم کیا جاتا ہے جس کا نام نمسکار ہے۔ اس کے شمارہ دسمبر ۸۲ جنوری ۸۳ میں فلم " گاندھی " پر ایک مضمون تھا۔ اس کے ساتھ بن کنگسلے (Ben Kingsley) کی کئی تصویریں مہاتما گاندھی کے روپ میں تھیں۔ یہ وہ شخص ہے جس نے مذکورہ فلم میں گاندھی کا کردار ادا کیا ہے۔ یہ خوبصورت میگزین ہانگ کانگ میں ٹامسن پریس نے چھاپا ہے۔ جس جہاز (Boing 747) میں ہم اُڑ رہے وہ امریکہ کا بنا ہوا ہے۔ حتیٰ کہ ملک کے بالو کی فلم بنانے کے لئے موزوں ترین ایکٹر اور ڈائرکٹر بھی مغرب میں ملے ہیں ۔ کیسی عجیب ہے ہندوستان کی ترقی اور کیسی عجیب ہے اس کی پسماندگی۔
ایئر انڈیا کے اس میگزین میں مسٹر آہوجہ کا ایک انٹرویو بھی شامل ہے جو انھوں نے فلم " گاندھی " کے فلم ساز (Sir Richard Attenborough) سے لیا تھا۔ سر رچرڈ آٹن برو نے جو باتیں کہیں ان میں سے ایک بات یہ تھی کہ کہانی بتاتے ہوئے اس کی ساری بات نہیں کہی جاسکتی۔ فلم گاندھی میں مہاتما کی زندگی کے ابتدائی ۳۰ سال نہیں ہوں گے اور یقیناً فلم میں کچھ ڈرامائی واقعات بھی ہوں گے:
While telling a story you cannot relate everything. The first 30 years of the Mahatma’s life will not be there, and the film must have some dramatic form. فلم ساز تاریخ میں جو تصرف کرتا ہے وہی اکثر مورخ اور مفکر بھی کرتے ہیں۔ فرق یہ ہے کہ فلم ساز بتاکر کرتا ہے اور مورخ اور مفکر بغیر بتائے ہوئے۔
انگریزی حکومت نے گجرات میں نمک بنانے کی صنعت کو سرکاری قبضہ میں لے لیا۔ اس پر
‹ Previous page Next page › Contents of November 1983 All issues