امتحان
الرسالہ، مارچ ۱۹۸۴، صفحہ ۲۵
کہ یہاں اس سے تین سے زیادہ نمازیں مراد لینا ضروری ہے۔ کیوں کہ تین کے عدد میں کوئی چو تھی چیز رکھی جائے تو وہ اس کا بیچ‘‘ نہیں بن سکتی۔ کم سے کم عدد جو یہاں صلوٰات سے مراد ہو سکتا ہے وہ چار ہے۔ چار کا عدد لینے کی صورت ہی میں یہ ممکن ہے کہ ایک اور نماز اُس میں اِس طرح شامل کی جائے کہ وہ اُس کا بیچ بن جائے۔ گویا صلوٰۃ وسطیٰ وہ بیچ کی نماز ہے جس کے دونوں طرف دو دو نمازیں ہیں۔ باعتبار مفہوم آیت کا ترجمہ یہ ہوگا ـ ”بیچ کی نماز کی پابندی کرو۔ اور بیچ کی نماز سے پہلے دو نمازوں کی اور بیچ کی نماز کے بعد دو نمازوں کی اس سے صاف طور پر یہ نظام معلوم ہوتا ہے کہ رات میں دو نمازیں مقرر کی گئی ہیں اور پھر دن میں دو نمازیں ۔ اور ان کے بیچ میں ایک نماز ہے۔ رات کی دو نمازوں سے مراد مغرب اور عشاء کی نمازیں ہیں۔ دن کی دو نمازوں سے مراد فجر اور ظہر اور بیچ کی نماز سے مراد عصر کی نماز ہے۔ اس طرح کل پانچ نمازیں ہو جاتی ہیں۔ ملاحظہ ہو نقشہ ذیل : دن کی دو نمازیں ( صلوٰة وسطیٰ )
رات کی دو نمازیں فجر ظہر عصر مغرب عشاء پابندی کرو نمازوں کی اور پابندی کرو اس نماز کی جو نمازوں کے بیچ میں ہے (متفر آن ) پھر یہ بات بھی قرآن میں بالکل واضح ہے کہ نماز اہل ایمان پر معین اوقات کے ساتھ فرض کی گئی ہے (ان الصلوٰة كانت علی المومنین کتابا موقوتا ، نساء ۱۰۳) اس سلسلے میں جو پانچ اوقات حدیث سے معلوم ہوتے ہیں، ٹھیک وہی اوقات خود قرآن سے بھی ثابت ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر مندرجہ ذیل مقامات ملاحظہ ہوں : ١۔ سورج نکلنے سے پہلے (قبل طلوع الشمس ، طہ ۱۳۰) فجر ٢۔ دوپہر ڈھلنے کے وقت (لدلوک الشمس ، بنی اسرائیل ۷۸) ظہر ۳۔ غروب آفتاب سے پہلے (وقيل غروبها ، طہ ۱۳۰) عصر ۴۔ جب شام ہوتی ہے حین تمسون ، روم ۱۷ ) مغرب ۵۔ جب رات تاریک ہو جائے (الی غسق الليل ، بنی اسرائیل ۷۸) عشاء اس طرح قرآن سے پانچ نمازیں مع تعیین اوقات ثابت ہو جاتی ہیں۔
او پر جو باتیں عرض کی گئیں ، وہ ایسے شخص کے لئے بالکل کافی ہیں جو حقیقۃً بات کو سمجھنا چاہتا ہو اور اس بات کی تمنا رکھتا ہو کہ جب وہ اللہ کے یہاں پہنچے تو اللہ اس سے راضی ہو جائے۔ مگر جو لوگ بحث و جدال کی سطح پر ہیں ان کو کسی بھی دلیل سے چپ نہیں کیا جا سکتا۔ وہ اسی وقت چپ ہوں گے جب کہ اللہ اپنی تمام طاقتوں کے ساتھ ظاہر ہو جائے اور ان سے بولنے کی مہلت چھین لے۔
‹ Previous page Next page › Contents of March 1984 All issues