مارکسی اشتراکیت
الرسالہ، مارچ ۱۹۸۴، صفحہ ۳۳
مارکس نے اپنے نقطہ نظر کو سائنس کے نام پر پیش کیا تھا۔ مگر یہ خوش خیالی کے سوا اور کچھ نہ تھا۔ حقیقت یہ ہے کہ مارکسزم محض ایک خیالی فلسفہ تھا جو علم اور منطق کی میزان پر ایک دن بھی پورا نہ اتر سکا۔ چنانچہ مارکس کے جلد ہی بعد مارکس کے فلسفہ میں نظر ثانی (Rivisionism) کی تحریک چل پڑی جو مسلسل جاری رہی۔ نظر ثانی کی تحریک اصل مارکسزم میں اتنی تبدیلی پیدا کر چکی ہے کہ سڈنی ہک (Sidney Hook) نے بجاطور پر جدید مارکسزم کو مارکس کی آمد ثانی (Marx's Second Coming) کا نام دیا ہے۔ اپنی غیر عملیت کی وجہ سے ایک مبصر کے الفاظ میں کارل مارکس اب پرولتاریوں (Proletariat) کا نہیں بلکہ پروفیسروں (Professoriat) کا چیمپئن بن چکا ہے (1984-1-15 ,TOI) یوجین کینکا (Eugene Keninka) نے شبہہ ظاہر کیا ہے کہ ایک متعین اصول جس کو مارکسزم کہا جاسکے کہیں موجود ہے:
If there is a coherent doctrine called Marxism. کمیونزم آج اپنے نظریہ کی بنیاد پر کہیں موجود نہیں وہ صرف اس لئے موجود ہے کہ اس کے نام پر ایک طاقتور ریاست قائم ہے اور بہت سے مفادات اس کے ساتھ وابستہ ہو گئے ہیں۔ اب لوگ نظری صداقت کی بنا پر نہیں بلکہ جبر یا مفاد کی بنا پر کمیونسٹ بنے ہوئے ہیں۔ اس بنا پر ایک مبصر نے کہا ہے کہ یہ ممکن ہے کہ آدمی کمیونسٹ ہو حالانکہ وہ مارکسسٹ نہ ہو: It is possible to be a communist without being a Marxist. کمیونسٹ ملکوں میں چوں کہ اظہار خیال کی آزادی نہیں ہے۔ اس لئے وہاں کے عوام اپنے احساسات کو لطیفوں کی صورت میں ظاہر کرتے ہیں۔ ہندوستان کا ایک شخص مشرقی (کمیونسٹ) یورپ کے دورہ پر گیا۔ واپس آکر اس نے اپنے سفر کے جو تاثرات بیان کئے ان میں سے ایک قصہ یہ بھی تھا جس کو اس نے وہاں کی نجی ملاقاتوں میں سنا :
One morning a school girl came to her teacher and said very proudly; "Our cat has had a litter of six kittens and they are all Communists." The teacher was impressed with the child and invited the Inspector to visit the school and see for himself how well-doctrinated her students were. A week later the inspector arrived. "Tell the gentleman about your cats," the teacher asked her student "She has had six kittens and they are all democrats," said the girl. "What! " exclaimed the teacher aghast and let down, say now they are democrats?" "Since then their eyes have opened," replied the student. ایک صبح نوایک اسکول کی لڑکی اپنی ٹیچر کے پاس آئی۔ اس نے فخریہ انداز میں کہا کہ ہماری بلی نے چھ
‹ Previous page Next page › Contents of March 1984 All issues