Al-Risala · March 1984 · page 39

دشمن سے بھی نفرت نہ کیجئے

الرسالہ، مارچ ۱۹۸۴، صفحہ ۳۹

کچھ ایسی چیزیں پاتا ہے جو دوسرے انبیاء کے یہاں نہیں پائی جاتیں۔ اب چوں کہ قرآن آپ کی حیثیت صرف یہ قرار دیتا ہے کہ آپ خاتم النبیین تھے، اس لئے ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم یہ مانیں کہ یہ مزید چیزیں اس خاتم النبیین ہونے کی حیثیت سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان مزید چیزوں کی توجیہہ ختم نبوت کے تصور کے تحت کی جائے گی نہ کہ کسی اور تصور کے تحت۔ جو چیزیں آپ میں اور دوسرے رسولوں میں مشترک ہیں وہ آپ کی حیثیت رسالت کے خانہ میں جائیں گی۔ اور جو چیزیں آپ میں اور دوسرے نبیوں میں مشترک نہیں وہ آپ کی حیثیت خاتم النبیین کے خانہ میں۔

مثلاً محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ کے مخالفین پر سیاسی فتوحات حاصل ہوئیں۔ آپ کا دین زمین کے ایک بڑے حصے میں غالب اور حکمراں ہوگیا۔ یہ ایسی چیز جو دوسرے نبیوں کے یہاں نہیں پائی جاتی۔ یہ فرق کیوں ہے۔ یہ اس لئے ہے کہ آپ خاتم النبیین تھے۔ آپ کے بعد چونکہ کوئی نبی آنے والا نہیں تھا۔ اس لئے ضروری تھا کہ آپ کا لایا ہوا دین ہمیشہ کے لئے محفوظ ہو جائے۔ انا نحن نزلنا الذكر وانا لہ لحافظون) کوئی طاقت اس میں کسی قسم کی کوئی تحریف نہ کر سکے۔ آسمانی کتاب میں تحریف کے بعد نیا نبی آنا ضروری ہو جاتا ہے۔ چوں کہ آپ کے بعد خدائی اسکیم میں کوئی اور نبی آنے والا نہیں تھا۔ اس لئے ضروری تھا کہ آپ کی لائی ہوئی کتاب کی مستقل اور قابل اعتماد حفاظت کا انتظام کر دیا جائے۔ یہی وہ مقصد ہے جو سیاسی غلبہ کے ذریعہ حاصل کیا گیا۔

یہ خدا کی ایک خاص مصلحت تھی جس کے لئے آپ کو اور آپ کے پیروؤں کو عرب میں اور اطراف عرب میں کامل غلبہ دیا گیا۔ اس طرح خدا کی آخری کتاب کی پشت پر ایک ایسی طاقت ور حکومت کھڑی کر دی گئی جو صدیوں تک مسلسل اس کی حفاظت کرتی رہی۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو اسلام دشمن طاقتیں قرآن کو مٹا دیتیں یا اس کو اس طرح بدل دیتیں کہ وہ لوگوں کی ہدایت و رہنمائی کے لئے اپنی اصل صورت میں باقی نہ رہے۔ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سیاسی غلبہ کو جمع کرنا آپ کے لائے ہوئے دین کی حفاظت کے لئے تھا۔ تاریخ ثابت کرتی ہے کہ سیاسی غلبہ کے ذریعہ یہ مقصد صد فی صد حاصل ہوا۔

محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جو تصویر قرآن وحدیث سے ثابت ہوتی ہے وہ یہی ہے۔ اور آپ کی صحیح اور سچی تصویر یقینی طور پر وہی ہے جو قرآن وحدیث سے ثابت ہو۔

‹ Previous page Next page › Contents of March 1984 All issues

Printed page