دشمن سے بھی نفرت نہ کیجئے
الرسالہ، مارچ ۱۹۸۴، صفحہ ۴۳
ہو سکتی ہے۔ اس سلسلے میں دعوت اسلامی کی اہمیت واضح کی۔
ایک بجے دن میں جناب اعظم جان صاحب کے مکان پر ایک نشست ہوئی ۔ اس نشست میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اور شہر کے معزز افراد جمع ہوئے تھے۔ اس موقع پر میں نے دعوت الی اللہ اور شہادت علی الناس کی اہمیت پر گفتگو کی اور موجودہ زمانہ میں اس کے امکانات بیان کئے۔
شام کو مغرب بعد کمشل اسٹریٹ پر ایک ہال میں تقریر ہوئی۔ اس میں میں نے ’’ختم رسالت‘‘ کی اہمیت واضح کی۔ ۱۲ستمبر کو دن میں ۱۲ بجے الامین کالج کے طلبہ کے سامنے تقریر ہوئی اس تقریر میں میں نے علم کی اہمیت واضح کی اور تاریخ کی مثالوں سے بتایا کہ کس طرح علم قوموں کی زندگی اور مستقبل کے لئے فیصلہ کن ثابت ہوتا ہے۔
بنگلور کی آبادی تقریباً ۳۰ لاکھ ہے جس میں تقریباً 20 فی صد مسلمان ہیں۔ اگر یہاں مسلمانوں کی حیثیت کا اندازہ ان مسلمانوں سے لگایا جائے جو اپنے دوسرے بھائیوں کے مقابلہ میں نسبتاً بہتر ہیں تو کہا جا سکتا ہے کہ بنگلور ہندوستان کے ان انتہائی چند شہروں میں سے ہے جہاں وہ واقعی معنوں میں خوش حال ہیں۔ یہاں کے لوگوں کو نہ صرف خلیجی ممالک سے حصہ مل رہا ہے، بلکہ شہر کی تجارتوں میں ان کا تناسب ان کی آبادی سے قابل لحاظ حد تک زیادہ ہے۔ مگر یہ کہنا مشکل ہے کہ یہاں کے مسلمانوں نے اپنی خوش حالی کا صحیح استعمال کیا ہے۔ میری معلومات کے مطابق ایسے لوگ شاذ و نادر ہوں گے جو باقاعدہ طور پر اپنی سالانہ زکوٰۃ نکالتے ہوں۔ ایسے لوگ بھی کم ملتے ہیں جنھوں نے اپنی آمدنیوں کو خود اپنی ذات کے اعتبار سے تعمیری مدوں میں خرچ کیا ہو۔
کئی ایسے لوگ مجھ سے ملنے کے لئے آئے جو مجھ سے سوالات پوچھنا چاہتے تھے۔ مگر ان میں کوئی ایسا نہ تھا جس نے واقعی معنوں میں کوئی کار آمد سوال کیا ہو۔ کسی کا سوال فاتحہ اور درگاہ کے بارہ میں تھا، کوئی اس سوال کا جواب چاہتا تھا کہ مردہ کو ایصال ثواب کس طرح کرنا چاہئے، وغیرہ۔ تا ہم بنگلور میں بڑی تعداد میں ایسے مسلمان ہیں جن کو تعلیم یافتہ ‘‘ کہا جا سکتا ہے۔ ان کی قابلِ لحاظ تعداد سنجیدگی کے ساتھ الرسالہ کا مطالعہ کر رہی ہے۔ اور اس کے پیغام کا وزن محسوس کرتی ہے۔ نوجوانوں میں ایک تعداد ایسی پیدا ہو گئی ہے جو الرسالہ کے مشن کے لئے کام کرنے کی خواہش مند ہے۔ اور اس کے لئے سرگرم ہے۔ یہاں حلقہ الرسالہ کے ہفتہ وار اجتماع کا نظم بھی قائم ہو گیا ہے۔
‹ Previous page Next page › Contents of March 1984 All issues