Al-Risala · May 1984 · page 4

خوش فہمیوں کے باوجود

الرسالہ، مئی ۱۹۸۴، صفحہ ۴

خوش فہمیوں کے باوجود

رونالڈ ریگن امریکہ کے سب سے زیادہ معمر صدر ہیں۔ ۷۲ سال کی عمر میں بھی وہ جوانوں کی طرح دکھائی دیتے ہیں۔ ان کے اعضاء میں کسی قسم کی کمزوری نہیں ہوتی۔ امریکی عوام کو فخر ہے کہ ان کے وھا ئٹ ہاؤس کا صدر ایک ایسا شخص ہے جو ۷۲ سال کی عمر میں بھی لوہے کے راڈ کی طرح سیدھا کھڑا ہوتا ہے۔ امریکی میگزین پریڈ (Parade) نے صدر امریکہ سے ایک انٹرویور لیا۔ اس نے صدر امریکہ کی صحت کے اصولوں اور ان کی ورزش کے بارے میں ان سے سوالات کئے ۔ اس سلسلے میں سوال و جواب کا ایک حصہ یہ تھا :

Mr. President, what about the food you eat? Do you follow any special diet which accounts for your glowing health? Well, actually, I don't follow any particular diet, nor do I have fads, but I do confess I have a weakness for desserts. Desserts? Yes, something like the Arabian desert with its oil. جناب صدر ، آپ اپنی غذا کے بارہ میں بتائیں ۔ کیا آپ کوئی خصوصی غذا کھاتے ہیں جو آپ کی شاندار صحت کا سبب ہے۔ جواب میں صدر امریکہ نے کہا۔ واقعہ یہ ہے کہ میں کسی خاص غذا کی پابندی نہیں کرتا۔ اور نہ میری کوئی مرغوب چیز ہے۔ گو میں اعتراف کرتا ہوں کہ میرا میری کمزوری ہے۔ "صحرا"، انٹرویو نے تعجب کے ساتھ کہا۔ صدر امریکہ نے جواب دیا۔ ہاں، عرب جیسا صحرا جس کے ساتھ تیل بھی ہو (ٹائمز آف انڈیا ۳۰ جنوری ۱۹۴۸)

مسلم اقلیت کے علاقوں میں مسلمانوں کو یہ شکایت ہے کہ اکثریتی فرقہ ان کے قبرستانوں کے اوپر اپنی نئی زندگی کی تعمیر کر رہا ہے۔ مگر مذکورہ واقعہ علامتی شکل میں بتاتا ہے کہ مسلم اکثریت کے ممالک کا حال بھی کچھ زیادہ مختلف نہیں۔ ان ملکوں میں مسلمانوں کے پاس حکومت ہے۔ زندگی کے تمام شعبوں پر ان کا قبضہ ہے۔ خدا کی دی ہوئی دولت بھی افراط کے ساتھ ان کے پاس موجود ہے۔ مگر حال یہ ہے کہ ایک " کافر اور ظالم" حکراں فخر کے ساتھ کہتا ہے کہ مسلم ملکوں کی قدرتی دولت کو اپنی خوراک بنانا ، یہی میری غیر معمولی صحت کا راز ہے۔ یہ صورت حال مسلمانوں کے لئے زبر دست انتباہ ہے۔ کیوں کہ مسلمان جب غیر مسلموں کے استغلال کا شکار ہو جائیں تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ وہ خدا کی مدد سے محروم ہو چکے ہیں۔

‹ Previous page Next page › Contents of May 1984 All issues

Printed page