Al-Risala · January 1984 · page 21

It is a case of the living envying the dead

الرسالہ، جنوری ۱۹۸۴، صفحہ ۲۱

مکمل پابندی عائد کریں۔ اس کے الفاظ میں، ہیرو شیما اور ناگا ساکی کے ۳۸ سال بعد بھی دنیا مستقل طور پر اپنے آپ کو اس خطرہ میں پا رہی ہے کہ ایٹمی جنگ کے ذریعہ اس کا خاتمہ ہو جائے: Thirty eight years after Hiroshima and Nagasaki the world finds itself under a constant threat of annihilation by nuclear war. اسی زمانہ میں اس سلسلے کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جو اس سے بھی زیادہ اہم ہے۔ موجودہ زمانہ میں جو مصنوعی سیارے خلا میں بھیجے گئے ہیں۔ ان کے ذریعہ بہت سی نئی باتیں انسان کے علم میں آئی ہیں۔ ان معلوماتی سیاروں پر مخصوص قسم کے کیمرے اور طرح طرح کے آلات نصب ہوتے ہیں جو خلا کے بارے میں مسلسل معلومات زمین پر بھیجتے رہتے ہیں۔

اس طرح جو چیزیں معلوم ہوئی ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ سیارہ مریخ (Mars) کے چاروں طرف زبر دست مقدار میں گرد کا طوفان چھایا ہوا ہے۔ چنانچہ سورج کی شعاعیں مریخ کی سطح پر نہیں پہنچ پاتیں اور اس بنا پر مریخ کا ٹمپریچر خطر ناک حد تک کم ہو گیا ہے۔

اس دریافت نے دو سائنس دانوں کو متاثر کیا۔ ان کو معلوم تھا کہ ایٹمی انفجار سے بھی ایسا ہی ہوتا ہے کہ بہت بڑی مقدار میں زمینی ذرات اُڑ کر فضا میں چلے جاتے ہیں (ایک میگاٹن بم کے پھٹنے سے ایک لاکھ ٹن سے زیادہ ذرات) اب ان کے سامنے یہ سوال آگیا کہ اگر ایٹمی جنگ ہو تو ایٹم بم کے پھٹنے سے جو ذرات اڑ کر فضا میں پہنچیں گے ان کے اثرات زمین پر کیا ہوں گے۔

اس ابتدائی سوال سے آغاز کر کے انھوں نے تحقیق شروع کی تو ان کے مطالعہ کے نتائج ایک پوری کتاب کی صورت اختیار کر گئے۔ یہ کتاب مندرجہ ذیل نام سے شائع ہوئی ہے ۔ ایٹمی جنگ کے طویل المدت حیاتیاتی نتائج :

The Long-Term Biological consequences of Nuclear War اس کتاب کے مصنف اسٹینفورڈ کے پال ارہلچ (Paul Ehrlich) اور کارنیل کے کارل ساگن (Carl Sagan) ہیں۔ اس کے علاوہ مزید ۸۰ سائنس دانوں نے کتاب پر تصدیقی دستخط کئے ہیں۔ اس کتاب میں فنی تجزیہ کر کے بتایا گیا ہے کہ ایٹمی جنگ کا مطلب ہے زمین سے انسانی نسل کا خاتمہ :

Nuclear warfare means the extinction of the human race. when the missiles fly, the end is nigh. ایٹمی جنگ ہوئی تو دفعۃ اربوں انسان مر جائیں گے۔ اور جو لوگ اپاہج اور زخمی ہوکر بچیں گے وہ بھی

‹ Previous page Next page › Contents of January 1984 All issues

Printed page