Al-Risala · May 1984 · page 20

بیکار بھاؤ بکو گے

الرسالہ، مئی ۱۹۸۴، صفحہ ۲۰

نظر ہے۔ شاید یہ خدا کا منصوبہ ہے کہ دین کی قدری جب دوسری جگہ مٹ رہی ہوں اس وقت بھی وہ یہاں موجود رہیں۔ شاید یہی مطلب ہے اس حدیث کا جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ـــــــ ان الدین لیار زالی الحجاز كما تا رز الحية الى جحرها. ہندوستان کے مسلمانوں کے ذہن پر جس طرح یہاں کا اکثریتی فرقہ چھایا ہوا ہے ، اسی طرح عربوں کے ذہن پر یہودیوں اور عیسائیوں کا مسئلہ چھایا ہوا ہے۔ روزنامہ المدینہ (۱۰ جمادی الثانی ۱۴۰۴ھ) میں ایک مضمون (صفحہ ۹) نظر سے گزرا۔ مضمون نگار اس میں مسلمانوں کے مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے کہتے ہیں: ولم يكن الاستعمار في العصر الحديث اقل موجودہ زمانہ کا استعمار صلیبی جنگوں سے کم ہر نہیں شراسة من الحروب الصليبية - فلا فرق بينه ہے۔ اس میں اور صلیبی جنگوں میں کوئی فرق نہیں سوا وبين الحروب الصليبية الا في اختلاف وسائل کے فرق کے۔ صلیبی جنگوں کا وسیلہ اگر الوسيلة - فاذا كانت وسيلة الحرب بالصليبية فوجی تھا تو جدید استعمار کا وسیلہ قوم کے هي القهر العسكري - فان وسيلة الاستعمار الحديث تشخص کو مٹانا اور اس کی ان بنیادی قدروں هي محو شخصية الشعب والقضاء على مقوماتها کو ختم کرنا ہے جو عقیدہ اور زبان اور روایات الأساسية من عقيدة ولغة وتقاليد۔ سے تعلق رکھتی ہیں۔

حقیقت یہ ہے کہ صلیبی قومیں اپنے مقدس مقامات کو مسلمانوں سے واپس لینے کے جذبہ کے تحت اٹھی تھیں ۔ جب کہ موجودہ زمانہ کا استعماری قوتوں کے زور پر ابھرا۔ مسلمانوں نے چوں کہ دونوں کو ایک سمجھا اس لئے انھوں نے جدید استعمار کے مقابلہ میں صرف منفی رد عمل کا مظاہرہ کیا۔ قدیم صلیبی حملوں کی طرح وہ ان کے خلاف لڑنے کے لئے کھڑے ہوگئے۔ اگر وہ " استعمار " کی حقیقت کو صحیح طور پر سمجھتے تو ان کو نظر آتا کہ وہ صرف استعمار نہیں ہے بلکہ وہ جدید امکانات کا ہر دل بھی ہے، دعوت اسلامی کے اعتبار سے بھی اور دنیوی ترقی کے اعتبار سے بھی۔

۱۸ مارچ کو ہم موسسۃ الملک فیصل الخیریہ (ریاض) میں گئے۔ اس کی عمارت اتنی عظیم الشان ہے کہ اس کو دیکھ کر شاہی محل کا گمان ہوتا ہے۔ اس ادارہ کی بہت سی دینی اور تعمیری سرگرمیاں ہیں جن میں سے ایک فیصل انعام بھی ہے جو پانچ قسم کے میدان میں کام کرنے والوں کو امتیازی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔ اس کے تحت ایک ذیلی ادارہ بھی ہے جس کا نام مرکز الملك فيصل للبحوث والدراسات الاسلامیہ ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of May 1984 All issues

Printed page