Al-Risala · May 1984 · page 38

ایک امکان

الرسالہ، مئی ۱۹۸۴، صفحہ ۳۸

ایک امکان

جان پاوئیل (John Enoch Powell) ایک نہایت ذہین اور قابل انگریز تھے۔ وہ برطانی کیبنٹ میں وزیر صحت تھے۔ بعض اصولی اختلاف کی بنا پر انھوں نے وزارت سے استعفا دے دیا۔ وہ یونانی، لاطینی، فرانسیسی، جرمن، اطالوی اور انگریزی زبانیں جانتے تھے۔ جان پاوئیل آزادی سے پہلے ہندوستان میں بھی رہ چکے ہیں۔ وہ برطانوی فوج میں ایک افسر تھے۔ ان کے ایک سوانح نگار نے ان کی بابت حسب ذیل الفاظ لکھے ہیں:

Powell spent some years in India as a soldier. He travelled extensively in the country by bicycle and became in his own words "an amateur of Islamic architecture." He learned Urdu and became acquainted with Sanskrit. Of his years in India he wrote later: "I had fallen hopelessly in love with India. If in 1946, there had been a foreseeable future in the Indian army, I would have opted to leave my bones there."

پاوئیل نے کچھ سال ہندوستان میں بطور انگریزی سپاہی کے گزارے۔ انھوں نے بائیسکل کے ذریعہ ملک میں دور دور تک کا سفر کیا۔ وہ اپنے الفاظ میں اسلامی طرزِ تعمیر کے عاشق ہو گئے۔ انھوں نے اردو سیکھی۔ اور سنسکرت سے واقفیت پیدا کی۔ اپنے ہندوستان میں زمانہ قیام کے بارہ میں انھوں نے بعد کو لکھا کہ میں ہندوستان کی محبت میں گرفتار ہو گیا۔ اگر ۱۹۴۶ء میں ہندوستانی فوج کا پیشگی طور پر کوئی مستقبل نظر آتا تو میں اس کو ترجیح دیتا کہ میری ہڈیاں ہندوستان ہی میں رہ جائیں (ٹائمس آف انڈیا ۵ فروری 1984) انگریزی دور حکومت میں اس طرح کے بے شمار انگریز تھے۔ وہ دعوت اسلام کے امکانی مدعو تھے۔ ان کی فطرت پکار رہی تھی کہ’’ ہمارے سامنے حق کا پیغام پیش کرو، ہم اس پر تعصب سے خالی ہو کر غور کریں گے‘‘، مگر ہمارے قائدین کو یہ امکان نظر نہ آیا۔ کیوں کہ انھوں نے انگریز کو حریف کے روپ میں دیکھا۔ وہ ان کو مدعو کے روپ میں نہ دیکھ سکے۔ انھوں نے ان سے نفرت کی مگر وہ ان سے محبت نہ کر سکے۔ انھوں نے ان کو صرف غیر سمجھا، وہ ان کو اپنا سمجھنے کا ثبوت نہ دے سکے۔ وہ رد عمل کی نفسیات کا شکار ہو گئے اور مثبت نفسیات پر قائم ہونے والے نہیں بنے۔ حالانکہ یہ وہ وقت تھا کہ وہ اپنا کام اپنی مادری زبان اردو میں کر سکتے تھے۔

یہ غلطی اگر یڈری کے شوق میں ہوئی تو وہ سب سے بڑا گناہ تھی اور اگر اخلاص سے ہوئی تو سب سے بڑی حماقت۔

‹ Previous page Next page › Contents of May 1984 All issues

Printed page