اسلامی مرکز دہلی
الرسالہ، مئی ۱۹۸۴، صفحہ ۴۵
اسلامی مرکز دہلی
اسلامی مرکز (اسلامک سنٹر) ۱۹۷۰ء میں قائم ہوا۔ اس کا مقصد خالص غیر سیاسی ہے۔ وہ دعوتی اور تعمیری طریق کا رپر یقین رکھتا ہے اور اسی انداز میں خاموشی کے ساتھ پچھلے تقریبا پندرہ سال سے کام کرنے میں مصروف ہے۔
خدا کا شکر ہے کہ اسلامی مرکز کے لئے ایک مستقل عمارت حاصل کرلی گئی ہے۔ یہ عمارت نئی دہلی میں نظام الدین ویسٹ میں واقع ہے۔ یہ مقام تبلیغی مرکز سے بہت قریب ہے۔ مزید معلومات بذریعہ خط حاصل کی جاسکتی ہیں۔
اسلامی مرکز کے شعبے اب تک دہلی کے تین مختلف مقامات پر چھوٹی چھوٹی عمارتوں میں قائم تھے۔ اب وہ مذکورہ عمارت میں یکجا کئے جارہے ہیں۔ اسلامی مرکز کا صدر دفتر، الرسالہ (اردو)، الرسالہ (انگریزی) مکتبہ الرسالہ اور دوسرے ضروری دفاتر آئندہ انشاء اللہ اسی عمارت میں کام کریں گے۔ اسلامی مرکز کے ایک بڑے کمرہ میں ہفتہ وار اجتماع کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے، اس اجتماع میں مولانا وحید الدین خاں صاحب (صدر اسلامی مرکز) اسلام کے تعارف پر علمی اور دعوتی انداز میں ہر ہفتہ ایک لکچر دیں گے۔ نیز اس اجتماع میں اسلامی مرکز کے مقاصد کے تحت دوسرے ضروری مسائل پر غور وخوض ہوگا۔
مولانا وحید الدین خاں صاحب سے ملاقات آئندہ اسی نئے مرکز میں ہو سکے گی۔ مولانا موصوف سے ملاقات کا وقت روزانہ عصر اور مغرب کے درمیان ہے۔
سکریٹری اسلامی مرکز سی-۲۹ نظام الدین ویسٹ۔ نئی دھلی ۱۳ AL-MARKAZ AL-ISLAMI C-29, Nizamuddin West, New Delhi 110013 Telephone 611128