Al-Risala · June 1984 · page 25

سب سے زیادہ خطر ناک

الرسالہ، جون ۱۹۸۴، صفحہ ۲۵

اسلامی دعوت اور اتحاد تمہید مسلمانوں کا اتحاد مسلمانوں کی سب سے بڑی قوت ہے۔ اور اس اتحاد کا سب سے بڑا ذریعہ دعوت الی اللہ ہے۔ قرآن میں بتایا گیا ہے کہ مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ نے دعوت دین کے کام کے لئے چن لیا ہے۔ پیغمبر نے جو دین ان تک پہنچایا ہے اسی کو انہیں تمام قوموں تک پہنچانا ہے۔ اس ضمن میں ارشاد ہوا ہے کہ اللہ کو مضبوطی سے پکڑ لو۔ یعنی ایک خدا کے گرد سب کے سب متحد ہو جاؤ (ليكون الرسول شهيداً عليكم و تكونوا شهداء علی الناس فاقيموا الصلوة واٰتو الزكوة واعتصموا بالله ، الحج78) دعوت کے حکم کے ذیل میں اتحاد کی تاکید سے ظاہر ہوتا ہے کہ دعوت اور اتحاد میں بہت گہرا باہمی تعلق ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ دعوت سے باہمی اتحاد پیدا ہوتا ہے اور باہمی اتحاد سے مسلمان اس قابل ہوتے ہیں کہ دعوت کے کام کو مؤثر طور پر انجام دے سکیں۔

حدیث سے بھی دعوت اور اتحاد کا باہمی تعلق ثابت ہے۔ حضرت مسور بن مخرمہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب کے پاس آئے اور فرمایا کہ اللہ نے مجھ کو تمام انسانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے تو تم میری طرف سے لوگوں تک پہنچا دو اور آپس میں اختلاف نہ کرو جس طرح حواریوں نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے اختلاف کیا (اخر ج الطبرانی عن المسور بن مخرمة رضی الله عنه قال خرج رسول الله صلى الله عليه وسلم على اصحابه فقال إنّ الله بعثنى رحمة للنّاس كافة فناد واعنی ولا تختلفوا كما اختلف الحواريون على عیسی بن مریم)

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب یہ بات فرمائی تو صحابہ نے کہا اے خدا کے رسول ، ہم آپ سے کبھی کسی معاملہ میں اختلاف نہ کریں گے۔ آپ ہم کو حکم دیجئے اور ہم کو بھیجئے (يا رسول الله، انّا لا نختلف عليك في شئ ابدأ فمرنا وابعثنا، البدایہ والنہایہ، جلد (۴) صحابہ کو معرفت دین کا جو مرتبہ حاصل تھا اس نے انہیں بتا دیا تھا کہ دعوت الی اللہ کی ذمہ داریاں کیا ہیں اور اس معاملہ میں انہیں کس قسم کا کردار پیش کرنا چاہئے۔

تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ مسلمانوں میں اس وقت تک باہمی اتحاد و اتفاق رہا جب تک وہ دعوت الی اللہ کے کام میں مشغول رہے۔ جیسے ہی وہ اس کام سے ہٹے ان کے درمیان ایسا اختلاف اور ٹکڑا اور شرع ہوا جو پھر کبھی ختم نہ ہوا۔ اس کے بعد انھوں نے دعوت الی اللہ کو بھی کھو دیا جو ان کا فرض منصبی تھا۔

‹ Previous page Next page › Contents of June 1984 All issues

Printed page