افراد کار کی فراہمی
الرسالہ، جون ۱۹۸۴، صفحہ ۴۵
افراد کار کے سلسلے میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان کو صرف "باعلم" نہیں بلکہ "بامقصد" ہونا چاہئے۔ مقصد کے بغیر علم صرف معلومات ہے۔ مگر علم جب مقصد کے ساتھ ہو تو وہ معرفت بن جاتا ہے۔ اگر ایک ایسی تعلیم گاہ قائم ہو جہاں ڈگری یافتہ اساتذہ کے ذریعے لوگوں کو قدیم و جدید علوم پڑھا دئے جائیں تو صرف اس بنا پر وہ مطلوبہ داعی نہیں بن جائیں گے۔ ضروری ہے کہ ان کے سینہ میں مقصد کی آگ لگی ہوئی ہو۔ کیوں کہ مقصد ہی لوگوں کے اندر وہ اعلیٰ فکر اور اعلیٰ کردار پیدا کرتا ہے جس کے ذریعے وہ دعوت کے میدان میں اپنی ذمہ داریوں کو ادا کر سکیں۔
خواہ کوئی دنیوی مقصد ہو یا دینی مقصد، دونوں ہی کے لئے ایسے افراد درکار ہیں جو ایک اعلیٰ مقصد کی خاطر ہر قسم کی ضروری قربانی دے سکیں۔
ٹائمس (The Times) لندن کا ایک قدیم اخبار ہے۔ اس اخبار میں 1900 میں ایک اشتہار چھپا۔ اس اشتہار کے ساتھ نہ عورتوں کی تصویریں تھیں نہ کسی قسم کے بناوٹی تماشے۔ اس میں ایک چھوٹے سے چوکھٹے میں حسب ذیل الفاظ درج تھے۔ ایک جوکھم کے سفر کے لئے آدمی درکار ہیں۔ معمولی رقم، سخت سردی، مکمل تاریکی کے لمبے مہینے، مسلسل خطرہ، محفوظ واپسی مشتبہ۔ کامیابی کی صورت میں عزت اور اعتراف :
Men wanted for Hazardous Journey. Small wages, bitter cold, long months of complete darkness, constant danger, safe return doubtful. Honour and recognition in case of success. -Sir Ernest Shackleton یہ اشتہار قطب جنوبی کی مہم کے لئے تھا۔ اس کے جواب میں اتنی زیادہ درخواستیں آئیں کہ ذمہ داروں کو ان میں سے انتخاب کرنا پڑا۔ اسی قسم کے بلند ہمت لوگ تھے جو مغرب میں سائنسی انقلاب لائے اور اہل مغرب کے لئے عالمی قیادت کی راہ ہموار کی۔
مذکورہ بالا مثال ایک دنیوی مثال تھی۔ یہی معاملہ ان لوگوں کا بھی ہے جنہوں نے اسلام کی تاریخ بنائی۔ بیعت عقبہ ثانیہ کے موقع پر انصار مدینہ کے نمائندہ افراد سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی گفتگو اس کی نمایاں مثال پیش کرتی ہے۔ یہاں ہم سیرہ ابن ہشام کا ایک حصہ نقل کرتے ہیں : قال كعب ثم خرجنا الى الحج وواعدنا رسول الله صلى الله عليه وسلم من وسط ايام التشريق فلما فرغنا من الحج وكانت الليلة التى واعدنا رسول الله صلى الله عليه وسلم وكنا نكتم من معنا من قومنا من المشركين امرنا ... قال فنمنا تلك الليلة مع قومنا في رحالنا حتى اذا - مضى ثلث الليل خرجنا من رحالنا لميعاد رسول الله صلى الله عليه وسلم نتسلل تسلل القطا
‹ Previous page Next page › Contents of June 1984 All issues