Al-Risala · July 1984 · page 13

سب سے مشکل کام

الرسالہ، جولائی ۱۹۸۴، صفحہ ۱۳

سب سے مشکل کام

ڈیل کار نیگی (Dale Carnegie) کی ایک کتاب ہے جس کا نام ہے: دوست کیسے بنائیں اور لوگوں کو کس طرح متاثر کریں (How to Win Friends and Influence People) اس کتاب میں اس نے لوگوں کے درمیان محبوبیت حاصل کرنے کے جو گر بتائے ہیں وہ یہ کہ کسی پر بھی تنقید نہ کیجئے۔ تنقید بڑی خطرناک چیز ہے۔ کیونکہ وہ آدمی کے قیمتی فخر کو مجروح کرتی ہے۔ اس کے احساسِ اہمیت کو گزند پہنچاتی ہے اور ناراضگی کا جذبہ ابھارتی ہے:

Criticism is dangerous, because it wounds man's percious pride, hurts his sense of importance, and arouses his resentment. ڈیل کار نیگی نے چند الفاظ میں بہت خوبی کے ساتھ بتا دیا ہے کہ لوگ کیوں اپنے خلاف تنقید سن کر برہم تے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آدمی نے اپنے آپ کو بڑائی کے جس مقام پر بٹھا رکھا ہے، تنقید اس کو وہاں سے اتارتی ہوئی نظر آتی ہے۔ خاص طور پر وہ تنقید جو صحیح اور درست ہو۔ آدمی اتنا زیادہ خود پسند ہے کہ وہ کسی حال میں اپنی غلطی کو ماننا نہیں چاہتا "میں غلطی پر تھا" صرف چار الفاظ کا ایک جملہ ہے جس کو کہنے کے لئے مشکل سے دو سیکنڈ درکار ہیں۔ مگر یہ جملہ اتنا مشکل ہے کہ ساری تاریخ میں بہت کم انسان ایسے ملیں گے جنہوں نے واقعہ یہ الفاظ بولنے کی جرأت کی۔ کرولی (Crowley) نے لانگ آئی لینڈ میں ایک جگہ اپنی کار کھڑی کی ۔ اتنے میں پولیس کا ایک آدمی آیا اور کہا کہ مجھے اپنا لائسنس دکھاؤ۔ کرولی نے بندوق اٹھائی اور گولی مار کر سپاہی کو ہلاک کر دیا۔ مئی ۱۹۳۱ میں وہ پکڑا گیا۔ اس پر مقدمہ چلا۔ جج نے فیصلہ کیا کہ اس کو بجلی کی کرسی پر بٹھا کر ہلاک کر دیا جائے۔ جب وہ موت گھر میں لے جایا جا رہا تھا تو ر پورٹ بتاتی ہے کہ اس نے کہا، کیا یہ اس کا نتیجہ ہے کہ میں نے لوگوں کو قتل کیا۔ نہیں، یہ اس کا نتیجہ ہے کہ میں نے اپنا دفاع کیا:

This is what I get for killing people? No, this is what I get for defending myself. کرولی ساری دنیا کے نزدیک مجرم تھا، مگر اس کے خود پسند دماغ نے ایسے الفاظ پالئے جن کے مطابق اس کا وجود اس کو بالکل بے قصور نظر آئے۔ کوئی آدمی اس طرح برسر حق نہیں ہو جاتا کہ اپنے آپ کو بر سر حق ظاہر کرنے کے لئے اسے کچھ الفاظ مل جائیں۔ برسر حق وہ شخص ہے جو حقیقت واقعہ کے اعتبار سے بر سر حق نہ ہو کہ خود اپنے بولے ہوئے الفاظ کے اعتبار سے۔

‹ Previous page Next page › Contents of July 1984 All issues

Printed page