محاضرات
الرسالہ، جولائی ۱۹۸۴، صفحہ ۲۳
۱۱ مارچ کی شام کو نشست ہوئی۔ النادی الادبی کے وسیع صحن میں کرسیاں بچھادی گئیں۔ علماء اور اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگ شریک تھے۔ مقالہ کا عنوان تھا : الاسلام فی القرن العشرین تلاوت قرآن کے بعد النادی الادبی کے رئیس ڈاکٹر محمد ہاشم رشید نے مفصل طور پر راقم الحروف کا تعارف کر ایا۔ انھوں نے کہا کہ میں نے الاسلام یتحدی پڑھی ہے اور واقعہ یہ ہے کہ یہ ایک منفرد کتاب ہے اور میری دعا ہے کہ مصنف اسی انداز کی اور کتابیں لکھیں۔
اس کے بعد میں نے عربی مقالہ پڑھ کر سنایا۔ آخر میں اعلان کیا گیا کہ مقالہ سے متعلق کسی کے ذہن میں کوئی سوال ہو تو وہ بتائیں۔ مقالہ نگار اس کا جواب دیں گے۔ مگر کسی نے کوئی سوال پیش نہیں کیا۔ البتہ دو آدمیوں نے مقالہ کے اعتراف پر تقریر کی۔ ایک صاحب نے کہا کہ مقالہ اتنا اعلیٰ اور اتنا مکمل تھا کہ ہم کوئی چیز نہیں پاتے کہ سوال کر سکیں۔ بس خدا سے دعا ہے کہ وہ مصنف کو صحت کے ساتھ بہت دن تک زندہ رکھے اور وہ بار بار مدینہ آئیں تا کہ ہم ان سے استفادہ کر سکیں۔ ہندوستان واپس آتے ہوئے ہوائی جہاز میں ہم کو جو اخبارات مطالعہ کے لئے دئے گئے ان میں جدہ کا سعودی گزٹ (۲۱ مارچ) بھی تھا۔ اس اخبار کے مطالعہ کے دوران اس کے ایک صفحہ پر النادی الادبی کے اجتماع کی رپورٹ نظر سے گزری جو اخبار سے لے کر یہاں نقل کی جاتی ہے: Indian Scholar Traces Glory of Islam Sheikh Wahiduddin Khan, a famous Muslim scholar of India, recently delivered a lecture at the Madina Literary Club in which he reviewed the stages through which mankind passed till the appearance of the hight of Islam. Sheikh Wahiduddin also spoke about the great achievements realised by Islam and Muslims for the benefit of the entire human race since the mis- sion of Prophet Muhammad till today. He was invited by the Islamic University, Madina. His lecture was entitled "Islam and the Twentieth Century." Sheikh Wahiduddin is the author of the book "Al-Islam Yatahadda" which is currently being studied in various universities and scientific organisations. He is fluent in several languages, has written more than 30 books on Islam and has read more than 10,000 pages of books on Com- munism and scientific Socialism and has counter-acted them in more than 100 articles. He has worked as the Chief Editor of Al-Risala magazine, Delhi and was the President of the Islamic Centre for Research and Call in India. (Al-Nadwa) Saudi Gazette (Jeddah) March 21, 1984
‹ Previous page Next page › Contents of July 1984 All issues