بھیونڈی : ایک مثال
الرسالہ، ستمبر ۱۹۸۴، صفحہ ۱۲
بھیونڈی : ایک مثال
مئی ۱۹۸۲ میں بھیونڈی میں اور بمبئی کے علاقہ میں فرقہ وارانہ فساد ہوا۔ اس کی شدت کا اندازہ اس سے کیا جاسکتا ہے کہ ٹائمس آف انڈیا (۲۱ مئی 1984) نے اپنے صفحہ اول کے اداریہ میں لکھا کہ یہ زمین کے اوپر جہنم بنانے کے ہم معنی ہے:
It is materialisation of hell on earth. بیان واقعہ مہاراشٹر کی ایک انتہا پسند تنظیم ہے جس کا نام شیو سینا ہے۔ اس کے لیڈر مسٹر بال ٹھاکرے نے ۲۱ اپریل 1984 کو بمبئی میں چوپاٹی کے مقام پر ایک تقریر کی۔ ملک کی کسی نیوز ایجنسی نے اس تقریر کو نشر نہیں کیا۔ اور نہ کسی بڑے اخبار نے اس کی رپورٹ شائع کی۔ بعض مقامی نوعیت کے مراٹھی اخبارات میں اس کی رپورٹنگ ہوئی۔ تاہم یہ بھی زیادہ اشتعال انگیز نہ تھی۔ البتہ بنگلور کے اردو اخبار نیشن (۵ مئی ۱۹۸۲) نے اس کی جو رپورٹ شائع کی وہ مسلمانوں کے لئے کافی اشتعال انگیز ثابت ہوئی۔ بعد کو بمبئی کے اخبار عالم (۱۳ مئی ۱۹۸۲) نے اس کو تیز و تند سرخیوں کے ساتھ نقل کیا۔ اس کے بعد حسب عادت اردو اخبارات میں اس پر پرشور تبصرے شائع ہونا شروع ہوئے۔ اردو اخبارات کا کہنا تھا کہ بال ٹھاکرے نے قرآن اور پیغمبر اسلام پر توہین آمیز بیانات دئے ہیں جن کو مسلمان برداشت نہیں کر سکتے۔
اس درمیان میں ۳ مئی 1984 کو بھیونڈی میں شیو سینا کا جلوس نکلا۔ یہ جلوس 1970 میں بھیونڈی کے فساد کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔ ۴ سال کے بعد شیو سینا کے لیڈروں نے حکومت سے اجازت لینے میں کامیابی حاصل کرلی اور ۳ مئی کو اس کا جلوس نکالا گیا۔ اس جلوس پر مسلمانوں کو اعتراض تھا۔ تاہم حکومت نے اس موقع پر پولیس کا زبردست انتظام کیا اور جلوس خیریت کے ساتھ ختم ہو گیا۔ مسلمانوں کے اندر برہمی کی فضا نے موقع پیدا کیا۔ اب ایک مسلمان لیڈر مسٹر اے آر خان اٹھ کھڑے ہوئے۔ ان کی قیادت میں ۱۱ مئی ۱۹۸۲ کو مسلمانوں کا ایک غصہ میں بھرا ہوا جلوس نکلا۔ شیو سینا کے خلاف یہ جلوس پر کمپنی میں نکالا گیا۔ اس موقع پر جوشلی تقریریں ہوئیں۔ مزید یہ کہ شیو سینا کے لیڈر مسٹر بال ٹھاکرے کی مورت بنا کر اس پر پرانے چپلوں کا ہار پہنایا گیا۔
اسی فضا میں شب برات (۷ مئی) کو مسلمانوں نے اسلام کی عظمت کے دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا۔ بھیونڈی کی سڑکیں اور گلیاں جن کی گندگی کو ختم کرنے کے لئے مسلمانوں میں کبھی جوش پیدا نہیں ہوا تھا
‹ Previous page Next page › Contents of September 1984 All issues