He who likes to generalize generally lies.
الرسالہ، ستمبر ۱۹۸۴، صفحہ ۴۰
ہی ہوا اور یونیورسٹی کے طلبہ " شاندار طور پر " کامیاب ہو گئے۔ اب پیشگی منصوبے کے مطابق ان کو خوب اچھا لا گیا۔ مختلف طریقوں سے ان کی تالیف قلب کی گئی۔ ان کو دل کھول کر انعامات دئے گئے۔ ان کا ہیر وانہ استقبال کیا گیا ۔ وغیرہ یونیورسٹی ہاسٹل کے طلبہ اپنی برتری چاہتے تھے۔ اسلامی ادارہ کے لوگوں نے اپنے مذکورہ عمل سے ان کے جذبات برتری کو پوری طرح تسکین دے دی۔ اب مسئلہ اپنے آپ حل تھا۔ یونیورسٹی کے طلبہ نے اس کے بعد کبھی اسلامی ادارہ کے لوگوں کو پریشان نہیں کیا۔
مذکورہ واقعہ اپنی نوعیت کی ایک شاندار مثال ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ جو لوگ اپنے ذاتی معاملہ میں تالیف قلب کے اصول پر مسئلہ کو حل کرتے ہیں وہ ملت کے معاملہ میں اس کے برعکس تقریریں کیوں کرتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ذاتی مسئلہ کو وہ حل کے نقطہ نظر سے دیکھتے ہیں اور ملت کے مسئلہ کو قیادت کے نقطہ نظر سے ۔ ملت کے معاملہ میں اگر وہ اس اصول کی تلقین کریں تو ان کی قیادت اور مقبولیت اچانک ختم ہو جائے۔ ملت کے معاملہ میں اس تدبیر کو صرف قیادت کی قیمت پر پیش کیا جا سکتا ہے اور بدقسمتی سے ہمارے قائدین میں کوئی یہ حوصلہ دکھانے کے لئے تیار نہیں۔
تاہم یہ یقینی ہے کہ اس مسئلہ کا دوسرا کوئی حل نہیں۔ اپنے ذاتی معاملہ میں آپ جس حکیمانہ تدبیر پر عمل کرتے ہیں اسی کو ملت کے معاملہ میں بھی اختیار کیجئے ۔ اور اس کے بعد ملک میں کبھی فرقہ وارانہ فساد نہیں ہو گا۔
حال میں ایک صاحب سے ملاقات ہوئی ۔ وہ ایک ایسے مقام سے آئے تھے جہاں ہولناک فساد ہوا تھا۔ اور تین دن کے اندر مسلمانوں کا کروڑوں روپیہ کا نقصان ہو گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ میں اس شہر میں پچھلے 30 سال سے رہ رہا ہوں ۔ مگر وہاں آج تک ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا تھا جیسا اس بار تین دن کے اندر ہو گیا۔ اس کے بعد حسب معمول وہ ایک خاص فرقہ کو برا بھلا کہنے لگے۔
میں نے کہا کہ آپ کے شہر میں تین دن کے اندر جو فساد ہوا اس کے بارہ میں تو آپ بہت کچھ سوچتے ہیں مگر یہ بھی تو سوچئے کہ اس سے پہلے ۳۰ سال تک فساد نہیں ہوا تو کیوں نہیں ہوا۔ کیا تین دن کے واقعہ میں آپ کے لئے سبق ہے اور ۳۰ سال کے واقعہ میں آپ کے لئے کوئی سبق نہیں۔
پھر میں نے کہا کہ یہ کسی خاص فرقہ کی بات نہیں بلکہ ہر شخص اور ہر فرقہ کی بات ہے۔ اصل یہ ہے کہ ہر آدمی کے اندر ایک شیطان سویا ہوا ہے جس کا نام " غصہ " ہے۔ غصہ کے شیطان کو جب تک آپ سویا رہنے دیں آپ امن و امان کے ساتھ رہیں گے۔ مگر جب آپ کوئی نادانی کر کے اس شیطان کو جگا دیں تو پھر وہ اپنے
‹ Previous page Next page › Contents of September 1984 All issues