Al-Risala · October 1984 · page 15

موقع نہ کھوئیے

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۴، صفحہ ۱۵

موقع نہ کھوئیے

زندگی بس کامیاب ہونے کا راز یہ ہے کہ آدمی ہر آنے والے موقع کے لئے تیار رہے۔ ڈزرائلی کا یہ قول موجودہ دنیا میں کامیابی کا راز بتا رہا ہے۔ دنیا میں کامیابی حقیقۃً اس کا نام ہے کہ آدمی حالات کو سمجھے اور آنے والے موقع کو فوراً استعمال کرے۔ جو شخص کسی موقع کو وقت پر استعمال نہ کر سکے وہی وہ شخص ہے جو ناکام رہا اور زندگی کی دوڑ میں پچھڑ گیا۔

شہر کی ایک گلی میں ایک بار میں نے دیکھا کہ بجلی کا بلب سارے دن جل رہا ہے۔ مگر دن کے اجالے میں وہ بالکل گم تھا۔ غور سے دیکھنے کے بعد اس کی روشنی میں اتنی نظر آتی تھی کہ آدمی یہ جان لے کہ یہاں ایک بلب موجود ہے۔ مگر جب رات آئی اور ہر طرف اندھیرا پھیل گیا تو وہی بلب نمایاں ہو گیا۔ اب وہ اپنے ماحول کو اس طرح روشن کر رہا تھا جیسے کوئی چھوٹا سورج زمین پر اتر آیا ہو۔ میں نے یہ منظر دیکھا تو مجھے خیال آیا کہ ـــــــــــ چراغ کی روشنی در اصل تاریکی کے موقع سے فائدہ اٹھانے کا دوسرا نام ہے۔ چراغ اسی وقت چراغ ہے جب کہ وہ تاریکی میں ہو۔ سورج کی روشنی ظاہر ہونے کے بعد چراغ کا کوئی وجود نہیں۔

تاریکی عام معنوں میں صرف ”تاریکی“ نہیں وہ ایک ”موقع“ ہے۔ تاریکی کو دیکھ کر آدمی اکثر فریاد و ماتم کرنے لگتا ہے۔ حالانکہ تاریکی کسی آدمی کے لئے بہترین موقع ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ جہاں تاریکی ہو وہاں کسی کے لئے اپنے آپ کو روشن کرنے کا ایک قیمتی موقع موجود ہوتا ہے ۔ بشرطیکہ آدمی اس راز کو جانے اور اس کو بھر پور طور پر استعمال کرے۔ ظاہر ہے کہ تاریکی کو وہی شخص اپنے لئے موقع بنا سکتا ہے جس کے پاس اپنی کوئی روشنی موجود ہو۔ جو شخص خود تاریکی ہو اس کے لئے تاریکی مزید اندھیر الانے کا باعث ہوتی ہے۔ اس کے لئے تاریکی کبھی موقع نہیں بنتی۔ چامِلس نے کہا ہے کہ ”موقع کو کھودینا کامیابی کو کھو دینا ہے؛ اگر آپ مسافر ہوں اور ٹرین پکڑنے کے لئے ریلوے اسٹیشن جائیں تو آپ کو چوکنار ہنا پڑتا ہے کہ جب ٹرین آکر پلیٹ فارم پر کھڑی ہو تو آپ فوراً اس کے اندر داخل ہو جائیں۔ اگر آپ اپنے ذہن کو بیدار نہ رکھیں تو عین ممکن ہے کہ ٹرین آکر پلیٹ فارم پر کھڑی ہو اور پھر سیٹی دے کر چلی جائے۔ اور آپ اس پر سوار نہ ہوئے ہوں۔

ایسا ہی کچھ معاملہ زندگی کا ہے۔ آپ زندگی کے جس میدان میں بھی ہوں، ہمیشہ آپ اس امتحان

‹ Previous page Next page › Contents of October 1984 All issues

Printed page