موقع نہ کھوئیے
الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۴، صفحہ ۱۶
میں ہوتے ہیں کہ مواقع کو پہچانیں اور ان کو استعمال کر سکیں۔ اگر آپ اپنے ذہن کو جاگتا ہوا نہ رکھیں تو مواقع آئیں گے اور آپ ان کو استعمال نہ کر سکیں گے۔ مواقع آپ کا انتظار کریں گے اور آپ کو ان کی خبر بھی نہ ہوگی اور پھر بعد کو بیٹھ کر زمانے کی شکایت کریں گے کہ اس نے آپ کا ساتھ نہیں دیا۔ دنیا میں مواقع آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔ تاہم ایک موقع ایسا ہے جو ہمیشہ باقی رہتا ہے۔ یہ امتیازی کارکردگی کا موقع ہے۔ حقیقت یہ کہ اس دنیا میں سب سنے بڑا موقع وہ ہے جس کو امتیاز (Distinction) کہا جاتا ہے۔ کسی معاملہ میں امتیازی صلاحیت آدمی کو سب سے بڑا موقع فراہم کرتی ہے۔ دوسرے مواقع زندگی میں کبھی کبھی آتے ہیں۔ مگر " امتیاز " وہ موقع ہے جو ہمیشہ ہر آدمی کے لئے موجود رہتا ہے۔ وہ کبھی ختم نہیں ہوتا۔ اسی لئے دنیئیل ویبسٹر (Daniel Webster) نے کہا ہے کہ چوٹی کی جگہ ہمیشہ خالی رہتی ہے : There is always room at the top. اس دنیا میں سب سے بڑا موقع " امتیاز " ہے۔ دوسرے مواقع زندگی میں کبھی کبھی آتے ہیں۔ مگر امتیاز وہ موقع ہے جو ہمیشہ ہر مقام پر موجود رہتا ہے۔ وہ کبھی ختم نہیں ہوتا۔ غصہ نہیں کسی کا قول ہے کہ "غصہ آدمی کے چہرہ کو بگاڑ دیتا ہے"! اس قول کی سچائی دیکھنا ہو تو ایک کتے کو اس وقت دیکھئے جب کہ وہ دوسرے کتے سے بگڑ کر اس پر غرا رہا ہو۔ اس وقت کتا دنیا کا سب سے زیادہ بدشکل جانور دکھائی دیتا ہے۔ اس کے برعکس مثال پھول کی ہے۔ پھول کے سامنے کھڑے ہو کر آپ اس کو برا بھلا کہیں ۔ اس کے باوجود اس کے حسن میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پھول آپ کے برا کہنے پر نہیں بگڑا۔ اس نے آپ کی کر دی باتوں کا کوئی خراب اثر نہیں لیا۔
اسی بنا پر ایک مفکر نے کہا ہے کہ انسان سب سے زیادہ خوبصورت اس وقت ہوتا ہے جب کہ وہ ایک اشتعال انگیز بات پر غصہ نہ ہو۔ اور انسان سب سے زیادہ بدصورت اس وقت ہوتا ہے جب کہ وہ اشتعال انگیز بات سے اور پھر قابو سے باہر ہو جائے۔
ایک مثل ہے"غصہ ہمیشہ حماقت سے شروع ہوتا ہے۔ اور ندامت پر ختم ہوتا ہے"! یہ ایک ایسی بات ہے جس کی تصدیق غصہ کے ہر واقعہ سے کی جاسکتی ہے۔ جب بھی کسی آدمی کو غصہ آتا ہے تو اس کی وجہ زیادہ تر یہ ہوتی ہے کہ اس کے پاس غصہ کے علاوہ دوسرا جو طریقہ تھا وہ اس کو استعمال نہ کر سکا۔ ایک بار ایک لڑکے نے اپنے گھر میں کچھ نقصان کر دیا۔ اس کا جاہل باپ اس کو نظر انداز نہ کر سکا۔ وہ سخت غصہ میں آگیا۔ اس نے اپنے لڑکے کو پکڑ کر زور سے دھکیلا تو اس کا سر جا کر دیوار سے ٹکر اگیا۔
‹ Previous page Next page › Contents of October 1984 All issues